உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی اس مشہور اداکارہ نے کی کرینہ کپور کی Body Shaming، کہا: موٹی، لوگوں نے سنادی کھری کھری

    پاکستان کی اس مشہور اداکارہ نے کی کرینہ کپور کی Body Shaming، کہا: موٹی، لوگوں نے سنادی کھری کھری ۔ تصویر : kareenakapoorkhan/ hiramaniofficial/Instagram

    پاکستان کی اس مشہور اداکارہ نے کی کرینہ کپور کی Body Shaming، کہا: موٹی، لوگوں نے سنادی کھری کھری ۔ تصویر : kareenakapoorkhan/ hiramaniofficial/Instagram

    پاکستانی اداکارہ حرا مانی (Hira Mani) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کا تذکرہ کرکے سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ حرا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ طعنے مارنے والے شوہروں کی تعریف کررہی ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستانی اداکارہ حرا مانی (Hira Mani) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan)  کا تذکرہ کرکے سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ حرا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ طعنے مارنے والے شوہروں کی تعریف کررہی ہیں ۔ پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ طعنے مارنے کی وجہ سے خواتین اپنا وزن تو کم کر لیتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کرینہ کو باڈی شیم کردیا ۔ ان دونوں بیانات کے بعد تو حرا سوشل میڈیا پر ٹرول ہونے لگی ، لوگ انہیں جم کر کھری کھوٹی سنانے لگے ہیں ۔

       

      12 سال چھوٹے ارجن کپور کے ساتھ روز رومانس کرتی ہیں ملائیکہ اروڑہ، Relationship کو لے کر کیا یہ بڑا انکشاف


      پاکستانی اداکارہ حرا مانی اپنے شوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہتی ہیں کہ اس مرتبہ میں نے جو وزن کم کیا تو میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا ، میرے پاس ایک ٹرینر تھا ، وہ یہ تھا مانی ، اس نے میرا وزن اتنا کم کروایا ہے جتنا پچھلے ٹرینر بھی نہیں کروا پائے تھے ۔ میرا وزن بہت بڑھ گیا تھا ۔ بھائی صاحب میرا وزن 64 کلو ہوگیا تھا ، اسی درمیان ان کے شوہر بولتے ہیں کہ ڈرامے والی بات بتاو ، وہ پھر کہتی ہیں ایک دن میں نے اپنا ڈراما دیکھ لیا تو میں نے کہا کہ یہ کون ہے آنٹی بڑی سی ۔۔۔۔ بیٹا چلو میں تمہیں بھگاتا ہوں ، اس نے پھر میرا وزن تین مہینے میں دس کلو کم کروایا ، جو کوئی ٹرینر نہیں کرپایا وہ میرے میاں نے کیا ۔



      حرا مانی مزید کہتی ہیں کہ یہ مجھے اتنے طعنے دیتا تھا کہتا ہے کہ وہ دیکھو کٹرینہ کو ، کرینہ کو ، کرینہ تو اب موٹی ہوگئی ہیں ، وہ دیکھو دیپیکا کو ، میں کہتی ہوں کہ میں کٹرینہ ، دیپیکا نہیں ہوں ، میرے دو بچے ہیں ، لیکن یہ طعنے دیتا ہے ۔ میرے خیال سے طعنہ دینے والے شوہر اچھے ہوتے ہیں ۔۔۔۔ وزن کم کر لیتی ہیں خواتین ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عرفی جاوید نے پھر پار کی بولڈنیس ساری حدیں، پہنی ایسی ڈریس، دیکھتے ہی لوگوں نے کہا : قیامت کے دن دور نہیں


      حرا مانی کی ان باتوں کو سن کر کرینہ کپور کے فینس غصے میں آگئے ہیں اور کرینہ کو باڈی شیم کرنے کیلئے ٹرول کرنے لگے ۔ کسی نے حرا مانی کو کہا کہ اس کو تعلیم کی ضرورت ہے تو کسی نے کہا کہ ٹاکسک بات کرتی ہے ۔

       

       

      ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا : کسی پبلک پلیٹ فارم پر اس طرح کا بیان دینے سے پہلے دو مرتبہ سوچنا چاہئے ۔ وہیں دوسرے نے لکھا : میں اس کی کافی عرت کرتی تھی ، لیکن آج ختم ہوگیا ۔۔۔۔ کیا یہ اپنے بیٹے کو یہی سکھائے گی ، زہریلی سوچ۔ بتادیں کہ پاکستانی اداکارہ حرا مانی پہلے بھی اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: