Mahira Khan On Ageism:لوگ اب بھی عمردراز ایکٹرس کو لیڈ رول میں دیکھنا چاہتے ہیں: ماہرہ خان
پاکستانی ایکٹریس ماہرہ خان نے عمردرازی پر کہی یہ بڑی بات۔
Pakistani Actress Mahira Khan On Ageism: ، ہندوستان میں بھی ماہرہ کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ماہرہ شاہ رخ خان کے ساتھ 'رئیس' میں نظر آچکی ہیں جس کے بعد ہندوستان میں بھی لوگ ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے۔
Pakistani Actress Mahira Khan On Ageism:پاکستانی ایکٹریس ماہرہ خان کے لیے اگر یہ کہا جائے کہ ان کی جلد سے ان کی عمر کا پتہ نہیں چلتا تو شاید یہ غلط نہ ہو گا۔ 39 سال کی عمر میں بھی اداکارہ نے خود کو زبردست طریقے سے سنبھال رکھا ہے اور وہ بہت خوبصورت نظر آتی ہیں لیکن کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکار فردوس جمال نے ان کی عمر اور اداکاری پر طنز کیا تھا۔ ایک شو کے دوران اداکار نے کہا تھا کہ ماہرہ اچھی اداکاری نہیں کرتی، اپنی عمر کو دیکھتے ہوئے انہیں اب ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ماہرہ نے فردوس کے تبصرے کا اس وقت خود ہی جواب دیا تھا اور اب اداکارہ نے ایک بار پھر انڈسٹری میں ہونے والی عمر پرستی یا ایج ازم پر بات کی ہے۔
حال ہی میں، ماہرہ اور فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی فلم قائداعظم زندہ باد(Quaid-e-Azam Zindabad) کی تشہیر کے لیے تیمور صلاح الدین Taimoor Salahuddin (Mooroo) کے پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی۔ شو میں ماہرہ سے انڈسٹری میں عمر کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کا ماہرہ نے خوبصورت جواب دیا۔ اداکارہ نے کہا، 'جب مرد اور عورت کی بات آتی ہے تو عمر کو مختلف انداز سے دیکھا جاتا ہے۔ اس میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لوگ اب بھی بڑی عمر کے لوگوں کو مرکزی کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں بات کرنی ہوگی۔ اداکارہ نے فخریہ انداز میں کہا کہ 'میں طلاق شدہ ہوں اور میرا ایک 12 سالہ بیٹا ہے جو 13 سال کا ہونے والا ہے۔'
آپ کو بتادیں کہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ماہرہ کے پاکستان میں بہت زیادہ فین فالونگ ہیں۔ پاکستان چھوڑئیے، ہندوستان میں بھی ماہرہ کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ماہرہ شاہ رخ خان کے ساتھ 'رئیس' میں نظر آچکی ہیں جس کے بعد ہندوستان میں بھی لوگ ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔