پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا انکشاف، ہندوستان میں پابندی لگنے کے بعد گھبرائے ہوئے تھے فواد خان اور ماہرہ
پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا انکشاف، ہندوستان میں پابندی لگنے کے بعد گھبرائے ہوئے تھے فواد خان اور ماہرہ
فواد اور ماہرہ جیسے فنکاروں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، کیونکہ وہ ہندوستان میں کام کررہے تھے۔ ان کے ساتھ جس طرح کا برتاو کیا گیا وہ اس سے کافی زیادہ گھبرائے ہوئے تھے۔
پاکستانی اداکارہ صنم سعید اپنے ٹی وی شو زندگی گلزار ہے کی وجہ سے ہندوستان میں بھی پہچانی جاتی ہیں۔ صنم حال ہی میں اپے بیان کی وجہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں لوگ اکثر اس بات کا مذاق اڑاتے ہیں کہ کیسے ہندوستانی فلموں میں مسلمانوں کو کاجل اور نماز کی ٹوپی اور ہرے رنگ کے بیک گراونڈ کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق یہ بہت زیادہ سیاسی ہوجاتا ہے۔ انہوں نے آگے بتایا کہ میں نے ایسا کسی بھی فلم یا شو میں کبھی نہیں دیکھا کہ دونوں ملکوں کو دوست کی طرح دکھایا گیا ہو یا پھر دونوں ایک دوسرے کی مدد کررہے ہوں۔ جب کہ موجودہ وقت میں دونوں ملکوں کے درمیان ہر سطح پر کولیبریشن ہورہے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو لے کر صنم نے بتایا کہ اچانک پابندی لگنا ایک جھٹکے جیسا تھا۔ سیاست، آرٹ اور کلچر کو ایک ساتھ کیوں ہی ملانا؟ یہ کافی دکھ دینے والا تھا، لیکن اب ہم سب اس سے باہر آچکے ہیں۔
فواد اور ماہرہ جیسے فنکاروں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، کیونکہ وہ ہندوستان میں کام کررہے تھے۔ ان کے ساتھ جس طرح کا برتاو کیا گیا وہ اس سے کافی زیادہ گھبرائے ہوئے تھے۔ غور طلب ہے کہ صنم سعید پاکستانی انڈسٹری کا معروف نام ہے۔ سال 2021 میں وہ ’قاتل حسینوں کے نام‘ میں نظر آچکی ہیں۔ یہ ایک کرائم ڈرامہ ویب سیریز ہے، جو زی فائیو پر ریلیز ہوئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔