உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistani Actressنے دکھایا کراچی کا ’صورتحال‘، تصویر میں دکھائی دی سچائی!

    پاکستان کی اداکارہ سارہ خان۔

    پاکستان کی اداکارہ سارہ خان۔

    Pakistani Actress Sarah khan: سارہ علی خان پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں۔ سارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ہی سیریل بڑی آپا سے کیا تھا۔ صرف 10 سالوں میں اداکارہ نے کئی یادگار کردار ادا کیے ہیں۔

    • Share this:
      Pakistani Actress Sarah khan:پاکستانی اداکارہ سارہ خان پاکستان کی ایک معروف اسٹار ہیں۔ سارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب حال ہی میں سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس کے ذریعے انہوں نے کراچی کی صورت حال دکھائی ہے۔ تصویر دیکھ کر کچھ دیر کے لیے آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ سارہ اس تصویر میں کیا کہنا چاہتی ہے، لیکن آپ تھوڑا سا دماغ لگائیں تو سارا معاملہ سمجھ میں آجائے گا۔ بہر حال، آپ کی مدد کے لیے، ہم آپ کو پورا مسئلہ سمجھاتے ہیں۔

      دراصل سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ سوئمنگ پول میں آدھی ڈوبی ہوئی نظر آرہی ہیں، صرف ان کا چہرہ باہر ہے اور وہ آسمان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ تصویر میں سارہ پوری طرح بھیگی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'کراچی کی صورت حال' اس وقت ایسی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے بادلوں اور بارش کا ایک ایموجی بھی شامل کیا ہے، جو اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ اس وقت کراچی میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ تصویر دیکھیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)





      یہ بھی پڑھیں:

      خود کو اسکرین پر دیکھ کر Disha Pataniکوہوتی ہے خود نفرت، کہا-’بند کرلیتی ہوں آنکھیں۔۔۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا اسٹار کڈس ہونے کی وجہ سے سہانا خان اور خوشی کپور کو ملی’The Archies‘؟ یہ رہا جواب

      آپ کو بتادیں کہ سارہ علی خان پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں۔ سارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ہی سیریل بڑی آپا سے کیا تھا۔ صرف 10 سالوں میں اداکارہ نے کئی یادگار کردار ادا کیے ہیں۔ سال 2020 میں ریلیز ہونے والا سارہ کا سیریل 'سباط' ان کے ہٹ سیریلز میں سے ایک ہے جس میں انہوں نے 'میرال' نامی ایک مغرور لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان دنوں اداکارہ 'ہم تم' میں نظر آ رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: