உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی اداکارہ نے اڑایا ٹیم انڈیا کا مذاق، ہندوستانی فینس نے کردیا ٹرول

    پاکستانی اداکارہ نے اڑایا ٹیم انڈیا کا مذاق، ہندوستانی فینس نے کردیا ٹرول

    پاکستانی اداکارہ نے اڑایا ٹیم انڈیا کا مذاق، ہندوستانی فینس نے کردیا ٹرول

    آسٹریلیا سے ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے سوشل میڈیا پر ہندوستان کا مذاق اڑایا، لیکن انگلینڈ سے پاکستان کی شکست کے بعد ہندوستانی فینس نے اداکارہ کو ہی ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں ٹیم انڈیا کو 4 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہاردک پانڈیا کی 71 رنوں کی طوفانی اننگ کام نہیں آسکی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کی ٹیم نے کیمرون گرین اور میتھیو ویڈ کی طوفانی بلے بازی کی بدولت 19.2 اووروں میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔ ہندوستان کی شکست کے بعد ایک پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے ٹیم انڈیا پر تبصرہ کیا، جس کے بعد ہندوستانی فینس نے اداکارہ کو ہی ٹرول کردیا۔

      دراصل، بدھ کو ہندوستان کی شکست کے ساتھ ہی پڑوسی ملک پاکستان کی بھی ہار ہوئی تھی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی20 مقابلے میں پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      ہندوستانی ٹیم کی ہار کے بعد پاکستانی اداکارہ نے ٹیم انڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’برائے مہربانی 23 اکتوبر کو پاکستان سے میچ ہار جاو، آپ اس سے اور سیکھوگے‘۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پر ہندوستان کے خلاف پہلے بھی کئی پوسٹ کرچکی ہیں۔





      یہ ٹوئٹ ہندوستانی فینس کو پسند نہیں آیا اور فینس نے اداکارہ کو ہی ٹرول کردیا۔ ہندوستانی ٹیم کی ہار کے بعد دوسری ط رف پاکستان کو بھی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی جم کرکلاس لگائی۔ واضح رہے کہ معین علی کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم کو شکست دی تھی۔







      واضح رہے کہ ٹی20 عالمی کپ سے پہلے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا تھا، جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی طرف سے محمد رضوان کی 68 اور افتخار احمد کی 28 رنوں کی اننگ کے بدولت پاکستانی ٹیم نے 158 رن بنائے۔ انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.2 اووروں میں ہی جیت حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی طرف سے ایلکس ہیلس نے نصف سنچری لگائی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: