اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سونالی بیندرے پر فدا تھے پاکستانی گیند باز شعیب اختر، بالی ووڈ اداکارہ کو اغوا کروانے کی کہی تھی بات

    سونالی بیندرے پر فدا تھے پاکستانی گیند باز شعیب اختر، بالی ووڈ اداکارہ کو اغوا کروانے کی کہی تھی بات

    سونالی بیندرے پر فدا تھے پاکستانی گیند باز شعیب اختر، بالی ووڈ اداکارہ کو اغوا کروانے کی کہی تھی بات

    سونالی بیندرے نے اپنے کرئیر کی شروعات گوندہ کے ساتھ فلم آگ سے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے میجر صاحب، دل جلے، بھائی اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی شاندار فلموں میں اپنی ایکٹنگ کے جلوے بکھیرے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Sonali Bendre Trivia:سونالی بیندرے اپنی سنجیدگی اور بھولے پن کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ان کا شمار فلم انڈسٹری کی کافی خوبصورت ہیروئینوں میں کیا جاتا ہے۔ فینس سونالی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔ سونالی بیندرے کی دلکش اداوں پر پاکستان کے ایک گیند باز فدا ہوچکے ہیں۔

      سونالی کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے شعیب

      دنیا کے سب سے تیز گیند باز اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی کرکٹر شعیب اختر بھی سونالی کے زبردست فین رہ چکے ہیں۔ وہ ان کی اداوں اور خوبصورتی کی دیوانے ہوا کرتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بات تو بالر نے ایک انٹرویو میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر سونالی ان کے آفر کو قبول نہیں کرتی ہیں تو وہ انہیں کڈنیپ تک کرواسکتے ہیں۔ ان دنوں شعیب سونالی کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے۔

      سنیل شیٹی سے ہوتے ہوتے رہ گئی تھی شادی

      سونالی بیندرے کی خوبصورتی پر شعیب اختر کے علاوہ سنیل شیٹی بھی فدا تھے۔ یہاں تک کہ سنیل کے ساتھ ان کی شادی بھی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ سونالی اور سنیل کی جوڑی کو بھی مداحوں نے بڑے پردے پر بے حد پسند کیا تھا۔ تاہم، سونالی بیندرے نے بعد میں سال 2002 میں فلم ڈائریکٹر گولڈی بہل سے شادی کرلی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sofia Hayatکی بگڑی طبیعت،کہا-میرے جسم کے اعضا دھیرے دھیرے ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Shefali Shahنے یاد کیا اپنا بچپن، بتایا کیسے 4 لوگوں کے ساتھ رہتی تھی ایک چھوٹی ’کھولی‘میں

      فلمی سفر
      سونالی بیندرے نے اپنے کرئیر کی شروعات گوندہ کے ساتھ فلم آگ سے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے میجر صاحب، دل جلے، بھائی اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی شاندار فلموں میں اپنی ایکٹنگ کے جلوے بکھیرے ہیں۔ اب وہ فلموں سے دور ہوچکی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کینسر کو مات دی ہے اور اب وہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں اور کینسر کے تئیں شعور بیدار کرتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: