’میرا دل یہ پکارے آجا۔۔۔‘ کے بعد پاکستانی لڑکی عائشہ کا دوسرا ویڈیو بھی ہوا وائرل، لاکھوں میں ملے وویوز
’میرا دل یہ پکارے آجا۔۔۔‘ کے بعد پاکستانی لڑکی عائشہ کا دوسرا ویڈیو بھی ہوا وائرل، لاکھوں میں ملے وویوز
عائشہ انسٹاگرام پر زیادہ ایکٹیو نہیں رہتی ہیں اور اس کا پتہ ان کی پروفائل سے لگایا جاسکتا ہے۔ عائشہ کے ڈانس ہی نہیں بلکہ ان کی خوبصورتی کے بھی لوگ قائل ہیں۔
پاکستانی لڑکی عائشہ سوشل میڈیا اسٹار بن چکی ہیں۔ ان کے پچھلے ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہے۔ اب عائشہ کا ایک اور ڈانس ویڈیو سامنے آیا ہے، جو جم کر سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اس ویڈیو میں بھی عائشہ نے فینس کا ایک بار پھر سے دل جیت لیا ہے۔
عائشہ کا دوسرا ویڈیو بھی ہوا وائرل عائشہ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے، جس میں وہ شاذیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھدی گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان کے ڈانس مووس پر فینس ایک بار پھر فدا ہوگئے ہیں۔ ویڈیو میں عائشہ گرین کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں۔ وہ مستی میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان کے تاثرات دیکھنے لائق ہیں۔ اس ویڈیو کو ابھی تک لاکھوں وویوز مل چکے ہیں۔ کمنٹ سیکشن میں یوزرس ان کے ڈانس کی جم کر تعریف کررہے ہیں۔
اس ویڈیو نے دلائی مقبولیت اس سے پہلے عائشہ نے لتا منگیشکر کے گانے میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر غضب کا ڈانس کیا تھا، جس کے بعد ان کا یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ عائشہ نے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پاکستانی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس دوران عائشہ نے بتایا کہ انسٹاگرام پر ان کے تین ملین فالوورس بڑھ گئے ہیں۔
ہر لُک میں کمال لگتی ہیں عائشہ عائشہ انسٹاگرام پر زیادہ ایکٹیو نہیں رہتی ہیں اور اس کا پتہ ان کی پروفائل سے لگایا جاسکتا ہے۔ عائشہ کے ڈانس ہی نہیں بلکہ ان کی خوبصورتی کے بھی لوگ قائل ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کی کئی تصاویر ہیں، جس میں وہ ٹریڈیشنل کے ساتھ ساتھ ویسٹرن لُک میں نظر آرہی ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو عائشہ ٹک ٹاک پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اکثر اپنے ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے ان کے فینس بہت پسند کرتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔