ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پاکستانی سنگر عاطف اسلم کا آرٹیکل 370 پر متنازعہ بیان، ہندستانیوں نے سنائی کھری کھوٹی

پاکستانی سنگر عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سبھی کے ساتھ ایک بہت ہی بڑی خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ انشا اللہ میں بہت جلد ہی اپنی زندگی کے سب سے ضروری سفر پر نکلنے والا ہوں۔

  • Share this:
پاکستانی سنگر عاطف اسلم کا آرٹیکل 370 پر متنازعہ بیان، ہندستانیوں نے سنائی کھری کھوٹی
عاطف اسلم: فائل فوٹو

پچھلے دنوں مودی حکومت نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں لوگ حکومت کے اس بڑے قدم کی سراہنا کر رہے ہیں وہیں پاکستان اس فیصلے سے بری طرح سے بوکھلا گیا ہے۔ صرف لیڈر ہی نہیں بلکہ کئی پاکستانی سلیبریٹی بھی حکومت ہند کے اس قدم کی تنقید کر رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی سنگر عاطف اسلم نے سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر پر بیان دیا ہے جو کہ کافی سرخیوں میں آگیا ہے۔

بالی ووڈ میں کئی ہٹ گانے گا چکے پاکستانی سنگر عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سبھی کے ساتھ ایک بہت ہی بڑی خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ انشا اللہ میں بہت جلد ہی اپنی زندگی کے سب سے ضروری سفر پر نکلنے والا ہوں۔


عاطف نے لکھا کہ حج جانے سے پہلے میں سبھی سے معافی مانگتا ہوں۔ میرے دوست، میرے فینس یا میرے کنبے کے لوگو،  میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہو تو مجھے معاف کر دیں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ وہیں اپنی اس بات کے آگے عاطف لکھتے ہیں کہ اس کے ساتھ ہی میں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہو رہے تشدد اور ان کے اوپر ہو رہے ظلم کی مذمت کرتا ہوں۔ کشمیر اور پوری دنیا کے لوگوں کی اللہ حفاظت کرے۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کی پوسٹ سے ہی عاطف اسلم کو ہندستان میں موجود مداحوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک یوزر نے عاطف کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ حج جیسے مقدس سفر کا نام لیکر ایسی متنازعہ بات کرنا، اب تم خود سوچو کیا تم سفر حج کیلئے خود کو قابل سمجھتے ہو۔

بتا دیں کہ پلوامہ حملے کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہیں سلمان خان نے بھی حال ہی میں اپنی فلم نوٹ بک سے عاطف اسلم کے گانے کو ہٹا دیا تھا۔
First published: Aug 08, 2019 02:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading