ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا الزام، ای ڈی نے جاری کیا نوٹس

راحت فتح علی خان کے ساتھ اس طرح کامعاملہ پہلی مرتبہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے وہ سال 2011 میں بھی پیسوں کے چکر میں پھنسے تھے۔

  • Share this:
پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا الزام، ای ڈی نے جاری کیا نوٹس
پاکستانی سنگر، راحت فتح علی خان: فائل تصویر

مشہور پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا الزام لگا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راحت فتح کو قریب 2.42 کروڑ روپئے غیر قانونی طریقے سے ملے تھے۔ ان میں سے 1.6 کی اسمگلنگ انہوںنے ہندستان میں کی۔ اس معاملے میں ای ڈی نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور جانچ جاری ہے۔


ای ڈی نے راحت فتح علی خان سے 2.61 کروڑ روپئے کو لیکر جواب طلب کیا ہے۔ اب اگر ای ڈی سنگر کے جواب سے مطمئن ہوتی ہے تو انہیں ہندستان سے اسمگل کی گئی رقم 300 فیصد جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔ اگر راحت جرمانہ نہیں دیتے ہیں تو انہیں لک آؤٹ نوٹس دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ وہ ہندستان میں کہیں بھی اپنا پروگرام نہیں کر پائیں گے۔


بتادیں کہ راحت فتح علی خان کے ساتھ اس طرح کامعاملہ پہلی مرتبہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے وہ سال 2011 میں بھی پیسوں کے چکر میں پھنسے تھے۔


یہ بھی پڑھیں:  شادی سے پہلے بزرگ کے 2 بچوں کی ماں بنی 20 سال کی لڑکی، لوگ سمجھتے تھے باپ۔بیٹی
First published: Jan 30, 2019 05:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading