پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ایم ایم ایس ہوا لیک، ہوئیں آگ ببولہ، بتایا کس نے کیا یہ گندا کام

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ایم ایم ایس ہوا لیک، ہوئیں آگ ببولہ، بتایا کس نے کیا یہ گندا کام ۔ تصویر : @hareem.shah_official_account/Instagram

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ایم ایم ایس ہوا لیک، ہوئیں آگ ببولہ، بتایا کس نے کیا یہ گندا کام ۔ تصویر : @hareem.shah_official_account/Instagram

Hareem Shah Controversy : حریم شاہ نے اپنے لیک ہوئے ویڈیو کی تصدیق کی ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے اس معاملہ پر غصہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ آخر یہ گندا کام کس نے کیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ متنازع وجوہات سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس مرتبہ وہ اپنے ایک ایم ایم ایس کو لے کر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ حریم شاہ نے اپنے لیک ہوئے ویڈیو کی تصدیق کی ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے اس معاملہ پر غصہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ آخر یہ گندا کام کس نے کیا ہے ۔ حریم شاہ کا ایک پرائیویٹ ویڈیو لیک ہوا، جس کے بعد انہوں نے یہ بتانے میں تاخیر نہیں کی آخر یہ ویڈیو وائرل کس نے کیا ہے ۔

    حریم شاہ نے لیک ہوئے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ان کے پرانے دوستوں نے ہی وائرل کیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان ویڈیو کو صندل خٹک اور عائشہ ناز نے ان کے موبائل سے چوری کیا تھا اور ان کے علاوہ کوئی اور اس ویڈیو لیک کرنے میں شامل نہیں ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ ویڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی اور اس سلسلہ میں ایف آئی اے سے بھی رابطہ کریں گی ۔ خیال رہے کہ حریم شاہ کی کچھ مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے بلال شاہ سے شادی کی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے کہا کہ بلال شاہ اور میں پہلی مرتبہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران ملے تھے ۔

    یوٹیوبر نادر علی کے شو پوڈکاسٹ کے دوران حریم شاہ نے اپنے معاشقہ کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بلال شاہ اور میں پہلی مرتبہ غیر متوقع طور پر کراچی میں ایک پروگرام کے دوران ملے تھے، اس کے بعد ہم بہت اچھے دوست بن گئے۔ انہوں نے مجھے شادی کیلئے پرپوز کیا۔ پہلے تو مجھے لگا کہ وہ مذاق کررہے ہیں، لیکن پرپوز کرنے کے بعد میں نے بلال شاہ سے ان کے والدین کو میرے گھر بھیجنے کیلئے کہا اور اس طرح معاملہ طے پا گیا ۔ اہل خانہ کی رضامندی سے نکاح ہوگیا ۔

    یہ بھی پڑھئے: اداکارہ سورا بھاسکر نے شیئر کی سہاگ رات کی تصویریں، شوہر کے ساتھ کچھ اس طرح آئیں نظر


    یہ بھی پڑھئے: جب ساوتھ کی اس مشہور اداکارہ کو بیچنا چاہتا تھا شخص، سرعام ہوئی تھی چھیڑ چھاڑ بھی!



    بتادیں کہ جنوری 2021 میں حریم شاہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ پاکستان کے مفتی عبد القوی کو تھپڑ مارتی نظر آئی تھیں ۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مفتی نے ایک ٹی وی چینل پر بات چیت کے دوران پر ان پر فحش کمنٹ کیا تھا۔ ادھر مفتی نے ان الزامات سے صاف انکار کیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: