اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گرل بیچ رہی ہیں اپنا ’گرین کرتا‘،قیمت جان لوگ بولے،اسے بلاک کرو

    ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گرل بیچ رہی ہیں اپنا ’گرین کرتا‘،قیمت جان لوگ بولے،اسے بلاک کرو

    ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گرل بیچ رہی ہیں اپنا ’گرین کرتا‘،قیمت جان لوگ بولے،اسے بلاک کرو

    گزشتہ دنوں عائشہ کی ایک تصویر کو لے کر کافی ہنگاہ ہوا تو اب ایک بار پھر ان کے نئے کارنامے کی وجہ سے لوگوں نے انہیں جم کر ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      پاکستانی گرل عائشہ ایک بار پھر لوگوں کے نشانے پر آگئی ہے۔ کبھی اپنے ڈانس سے لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی عائشہ کو اب جم کر کھری کھوٹی سنائی جارہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کئی لوگوں نے تو وائرل گرل کو بلاک کردینے کی بات تک کہہ ڈالی ہے۔ گزشتہ دنوں عائشہ کی ایک تصویر کو لے کر کافی ہنگاہ ہوا تو اب ایک بار پھر ان کے نئے کارنامے کی وجہ سے لوگوں نے انہیں جم کر ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔

      کیا ہے پورا معاملہ؟
      دراصل، جس گرین کرتے میں عائشہ کا ڈانس ویڈیو وائرل ہوا تھا، پاکستانی گرل اب اپنے اس کرتے کی نیلامی کرنے جارہی ہیں۔ یہاں تک تو پھر بھی ٹھیک تھا لیکن اس کے لئے عائشہ نے جو قیمت طئے کی ہے، اسے سن کر لوگوں کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے۔ معاملے کو لے کر پیپلز میگزین پاکستان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جو اس وقت تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔



      اپنی اس پوسٹ میں میگزین نے لکھا، میرا دل یہ پکارے آجا، گرل اپنا گرین کرتا بیچ رہی ہیں اور اس کرتے کی قیمت انہوں نے 3 لاکھ روپے رکھی ہے۔ ادھر، جیسے ہی پیپل میگزین کایہ پوسٹ سامنے آیا، لوگوں نے اس کو لے کر عائشہ کو جم کر ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔ اب تک سینکڑوں لوگ عائشہ کے کرتے سے جڑے اس پوسٹ پر کمنٹ کر کے اپنا ری ایکشن دے چکے ہیں۔

      ayesha Dress

      oye ayesha

      یہ بھی پڑھیں:
      ’میں جب 60 سال کا ہوجاؤں گا تو۔۔۔‘ بیٹی کی پیدائش کے بعد رنبیر کپور کو ستارہا یہ ڈر

      یہ بھی پڑھیں:
      گلابی ساڑی-بکھرے بال، حیران و پریشان نظرآئی رانی۔۔۔ کیاہے اداکارہ کے اس لُک کی کہانی!

      ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، اب یہی دیکھنا باقی تھا۔ تو دوسرے نے لکھا، یہ لڑکی اکیلے ہی پاکستان کی اکنامی کو بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔ ریسپکٹ۔ تیسرے نے لکھا، 3 ہزار کا سوٹ 3 لاکھ میں اور اس نے خود یہ 300 سے زیادہ مرتبہ پہن لیا ہوگا۔ ان سب کے علاوہ سب سے حیرانی کی بات یہ رہی کہ وائرل ڈانس کے دوران جو کرتا عائشہ نے پہنا تھا اور جس کرتے کی فوٹو نیلامی کے لیے دکھائی گئی ہے، وہ دونوں الگ الگ ہیں۔ اسے لے کر بھی لوگوں نے عائشہ پر جم کر نشانہ لگایا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: