உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan flood: سیلاب سے بے حال اپنے ملک کیلئے مدد کی گہار لگا رہے ہیں پاکستانی فلمی ستارے، کہا۔ ہمارے بھائیوں و بہنوں کی مدد کریں

    Youtube Video

    Pakistan flood: شدید بارشوں کے باعث پورا ملک سیلاب کی زد میں آگیا ہے، جس میں 1000 سے زائد افراد کے ہلاک اور 3.3 کروڑ کے قریب افراد بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اتنا ہی نہیں سیلاب کے بعد بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی تمام بڑی شخصیات نے ملک کے عوام اور دیگر لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistan Pakistan Pakistan Pakistan
    • Share this:
      پڑوسی ملک پاکستان ان دنوں ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث پورا ملک سیلاب کی زد میں آگیا ہے، جس میں 1000 سے زائد افراد کے ہلاک اور 3.3 کروڑ کے قریب افراد بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اتنا ہی نہیں سیلاب کے بعد بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی تمام بڑی شخصیات نے ملک کے عوام اور دیگر لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اس میں فلمی ستارے بھی شامل ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے کئی ستاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سیلاب زدگان کے لیے لوگوں سے مدد مانگی ہے۔

      پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، 'پاکستان بارش اور سیلاب کی وجہ سے انتہائی پریشان کن منظر دیکھنے کو مل  رہا ہے۔ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ جلد از جلد ایکشن لے اور ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرے۔ ہمیں بھی  مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

      Pakistan میں بھیانک سیلاب جیسی صورتحال سے پریشان سڑک پر رہ رہی ہندو خاتون سے ریپ کی کوشش


      وہیں اس کے ساتھ ہی پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے ملک کے لوگوں سے سیلاب زدگان کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، 'تھوڑا یا زیادہ، جتنی بھی مدد کر سکتے ہو۔'


      ان کے علاوہ کرکٹ اور موسیقی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے سیلاب زدگان کے لیے مدد مانگی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان میں مان سون کی بارشوں نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ پاکستان میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں اب تک 1000 سے زائد افراد  کی موت ہوچکی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ملک میں تقریباً 33 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب کر دیا ہے۔

      Pakistan:تاریخ کا بھیانک سیلاب نے پاکستان کو کیا تباہ، 30 لاکھ بچوں پر منڈرایا یہ بڑا خطرہ

       

      پاکستان میں 500روپئے کلو ٹماٹر اور 400 روپے میں پیاز، کیا ہندستان سے لے گا مدد

      مان سون کی شدید بارشوں Heavy Rain Fall  نے گھر، کاروبار، انفراسٹرکچر اور فصلیں تباہ کر دی ہیں۔ ملک میں اس سال اگست کی سہ ماہی میں 30 سالہ اوسط سے تقریباً 190 فیصد زیادہ بارش ہوئی، جو کل 390.7 ملی میٹر (15.38 انچ) ہے۔ 50 ملین کی آبادی والا صوبہ سندھ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 30 سال کی اوسط سے 466 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: