உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shweta Tiwariسے موازنہ کرنے پر پلک نے توڑی خاموشی، کہا- میں اس موازنے کے ساتھ ہوئی ہوں بڑی، لیکن۔۔۔

    ماں شویتا تیواری کے ساتھ موازنہ کرنے پر Palak Tiwariکا آیا ایسا ری ایکشن۔

    ماں شویتا تیواری کے ساتھ موازنہ کرنے پر Palak Tiwariکا آیا ایسا ری ایکشن۔

    Palak Tiwari With Mother Shweta Tiwari: پلک کا کہنا ہے کہ میں نے اداکاری کے حوالے سے جو کچھ بھی سیکھا ہے وہ اپنی والدہ کا کام دیکھ کر ہی سیکھا ہے۔ اگر لوگ کہیں کہ میں اتنی عظیم نہیں ہوں تو میں اس سے اتفاق کرتی ہوں، کیونکہ مجھے بہت کام کرنے ہیں اور مجھے ماں کے درجے تک پہنچنا ہے۔

    • Share this:
      Palak Tiwari With Mother Shweta Tiwari:شویتا تیواری کی طرح ان کی بیٹی پلک تیواری بھی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ چاہے پلک کی میوزک ویڈیو ہو یا سوشل میڈیا۔ ظاہر ہے کہ جب بھی کسی اسٹار کڈ نے انڈسٹری میں قدم رکھا ہے تو اس کا موازنہ اس کے والدین سے ضرور کیا جاتا ہے۔ اب جب کہ پلک بھی انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہیں تو ان کا موازنہ ان کی والدہ شویتا تیواری سے بھی کیا جائے گا۔ اب حال ہی میں پلک تیواری نے اپنی ماں کے ساتھ موازنے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے پلک نے کہا کہ موازنہ تو ہونا ہی تھا۔ صرف یہی نہیں بلکہ میں اس موازنہ کے ساتھ ہی بڑی ہوئی ہوں۔

      اس بات کے لئے لوگ مارتے تھے طعنے
      ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے پلک نے کہا، 'میں نے بہت سارے کمنٹس سنے ہیں کہ کیا یہ آپ کی طرح خوبصورت اور باصلاحیت ہو گی؟ کیونکہ میں اپنے والد راجہ چودھری جیسی لگتی ہوں۔ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ ارے یہ تم پر نہیں گئی۔ پھر تکیے پر مکہ مار کر میں غصہ نکالا کرتی تھی۔ یہ سوچ کر کہ میری زندگی خراب ہو گئی کیونکہ میں اپنی ماں جیسی نہیں لگتی۔ پلک نے مزید بتایا کہ ان کی ماں شویتا تیواری انہیں اس بارے میں سمجھاتی تھیں۔ شویتا ہمیشہ پلک سے کہتی تھی کہ وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ تو پلک کو اس کی وجہ سے کسی بھی قسم کے تبصرے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shweta Tiwari (@shweta.tiwari)





      یہ بھی پڑھیں:
      Munawar Faruqui Video:گرل فرینڈ نازلہ کے ساتھ گئے مووی ڈیٹ پر، ویڈیو ہوا وائرل

      بہت کرتی ہوں ماں کی عزت۔۔۔
      پلک اب ایسی باتوں سے بالکل نہیں ڈرتی۔ کیونکہ پلک کا کہنا ہے کہ ان کی ماں نے انہیں بہت کچھ سکھایا ہے اور وہ اپنی ماں کی بہت عزت کرتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Mumtaz on Rajesh Khanna:ممتاز کی شادی کے بعد رو پڑے تھے راجیش کھنہ؟ ایکٹریس نے بتائی سچائی

      پلک کا کہنا ہے کہ میں نے اداکاری کے حوالے سے جو کچھ بھی سیکھا ہے وہ اپنی والدہ کا کام دیکھ کر ہی سیکھا ہے۔ اگر لوگ کہیں کہ میں اتنی عظیم نہیں ہوں تو میں اس سے اتفاق کرتی ہوں، کیونکہ مجھے بہت کام کرنے ہیں اور مجھے ماں کے درجے تک پہنچنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن ایسا ضرور ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: