Palak Tiwari Dance:کراپ ٹاپ پہن کر پلک تیواری نے کیا ڈانس، ویڈیو دیکھ فینس کررہے ہیں خوب تعریف
پلک تیواری کا نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوا وائرل۔
میڈیا رپورٹ کی مانیں تو پلک تیواری(Palak Tiwari) جلد ہی فلموں میں اپنے جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ ابھی حال ہی میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ وہ سلمان خان (Salman Khan)کی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی(Kabhi Eid Kabhi Diwali) کا حصہ ہوں گی۔
Palak Tiwari Dance: ٹی وی کی بڑی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل شویتا تیواری ہمیشہ اپنی خوبصورتی کو لے کر بحث میں رہتی ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا گلیمر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اداکارہ 41 سال کی ہو گئی ہیں۔ ساتھ ہی ان کی عمر میں بھی ان کا انداز قابل دید ہے۔
وہیں ان کے ساتھ ان کی بیٹی پلک تیواری بھی اپنے انداز سے کافی لائم لائٹ بٹور رہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے، اور ہر روز اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تعریفیں حاصل کرتی رہتی ہے۔ ان دنوں ایک بار پھر وہ زیر بحث ہیں اور اس کی وجہ ان کا ایک ویڈیو ہے۔
پلک تیواری نے شیئر کیا ویڈیو
حال ہی میں پلک تیواری نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کراپ ٹاپ پہنے ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا - 'اسی لیے میں کبھی ریلز نہیں بناتی ہوں' بہرحال، پلکی کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی، اسے بہت پسند کیا جارہا ہے، اور ان کی تعریف کی جارہی ہے۔ کچھ یوزرس انہیں گارجیس لکھ رہے ہیں اور کوئی انھیں بجلی کہہ رہا ہے۔ مجموعی طور پر ان کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
نظر آنے والی ہیں سلمان خان کی فلم میں
بہرحال، میڈیا رپورٹ کی مانیں تو پلک تیواری(Palak Tiwari) جلد ہی فلموں میں اپنے جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ ابھی حال ہی میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ وہ سلمان خان (Salman Khan)کی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی(Kabhi Eid Kabhi Diwali) کا حصہ ہوں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔