اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں پریش راول ، کہا : فنکار بم نہیں پھینکتے ، پابندی کی مخالفت کی

     فلم اداکار اور سیاستدان پریش راول نے کہا کہ وہ پاکستانی سیریل اور فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے ۔

    فلم اداکار اور سیاستدان پریش راول نے کہا کہ وہ پاکستانی سیریل اور فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے ۔

    فلم اداکار اور سیاستدان پریش راول نے کہا کہ وہ پاکستانی سیریل اور فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے ۔

    • Share this:
      ممبئی : فلم اداکار اور سیاستدان پریش راول نے کہا کہ وہ پاکستانی سیریل اور فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فنکاراور کرکٹر بم نہیں پھینکتے ہیں ۔ مصنفہ اروندھتی رائے کو لے کر دئے گئے بیان کے چلتے پریش راول موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں پتتھربازوں کے سامنے انہیں فوج کی جیپ پر باندھ دیا جانا چاہئے ۔

      پریش راول نے کہا جی ہاں میں پاکستانی فلموں اور سیریلوں میں کام کرنا پسند کروں گا ، میں ہمسفر کی طرح سبھی پاکستانی سیریل پسند کرتا ہوں ، جس طرح وہ اداکاری کرتے ہیں ، کہانی، تحریر، زبان .. یہ سب کچھ اچھا ہے ۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے شو بورنگ ہیں ۔

      ہدایت کار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں کام کر رہے پاکستانی فنکار فواد خان کو اڑی حملے کی وجہ گزشتہ سال اس فلم کی ریلیز سے پہلے سیاسی جماعتوں کی ناراضگی جھیلنی پڑی تھی ۔ اس کے بعد پاکستانی فنکاروں کی ہندوستان میں کام کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔

      بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ پریش راول نے کہا کہ فلم اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان خلیج کو پاٹتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار اور کرکٹر بم نہیں پھینکتے ۔ وہ دہشت گرد نہیں ہیں، بجائے اس کے وہ دونوں ممالک کے درمیان فاصلے کو پاٹتے ہیں ، جب ذہن اچھا نہ ہو ، تب اس مسئلے کو اٹھانے کا کیا جواز ہے ؟ یہ بہتر ہے کہ آپ اپنے ملک کے ساتھ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ہیں  ۔
      First published: