உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرینیتی چوپڑا کے ٹھکرانے کے بعد عالیہ بھٹ کو ملا تھا RRR میں رول، ان ایکٹریسس نے بھی ٹھکرائی تھی فلم

    ان اداکاراوں نے ٹھکرائے بلاک بسٹر فلم RRR کے اہم رول۔

    ان اداکاراوں نے ٹھکرائے بلاک بسٹر فلم RRR کے اہم رول۔

    فلم RRR نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل اس فلم کے لیے کچھ اسٹارز سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    • Share this:
      فلمساز ایس ایس راجامولی کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم RRR نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم کا کلیکشن 900 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے اور یہ ابھی بھی باکس آفس پر مضبوط کھڑی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل اس فلم کے لیے کچھ اسٹارز سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

      اس فہرست میں پہلا نام پرینیتی چوپڑا کا ہے، جنہیں راجامولی نے رام چرن کی پیاری سیتا کے کردار کی پیشکش کی تھی، لیکن پرینیتی نے تاریخوں کی کمی کی وجہ سے اس کردار کو ٹھکرا دیا۔ پرینیتی کے مسترد ہونے کے بعد یہ کردار عالیہ بھٹ کو دیا گیا اور انہوں نے اس پر ہاں کر دی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      نا 14اپریل نا17 اپریل۔۔۔ اس تاریخ کو سات پھیرے لیں گے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

      اس فلم میں شردھا کپور کو جونیئر این ٹی آر کے مقابل کاسٹ کرنے کی بات چل رہی تھی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ کردار کرنے سے بھی انکار کردیا کیونکہ ان کا شیڈول کافی مصروف تھا۔ شردھا کے علاوہ کیٹرینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف کو فلم جونیئر این ٹی آر کے مقابل ان کی گرل فرینڈ کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے بھی اسے ٹھکرا دیا کیونکہ انہوں نے یہ شرط رکھی تھی کہ پہلے انہیں فلم کا اسکرپٹ اور تفصیلات فراہم کی جائیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      South کے اس اسٹار پر آیا عرفی جاوید کا دل، ایکٹریس کے لئے کہہ گئیں یہ بڑی بات

      اگرچہ ایمی جیکسن کا نام بھی جونیئر این ٹی آر کی غیر ملکی لو انٹرسٹ کے کردار کے لئے زیر غور تھا لیکن جب ایمی کو اس کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ حاملہ تھیں، اس لیے وہ اس کردار کو قبول نہ کر سکیں اور یہ کردار کسی اور کے کھاتے میں چلا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: