ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرنیتی چوپڑا نے مداحوں کو دکھایا اپنا شو کلیکشن، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ہوئی جلن، بولیں- مجھے یہ چاہئے

بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra Shoe Collection) نے مداحوں کو اپنا شو کلیکشن دکھایا ہے۔ اسے دیکھنے کے بعد ٹینس اسٹار ثانیہ سمیت ان کے کئی مداحوں نے تبصرہ کیا ہے۔

  • Share this:
پرنیتی چوپڑا نے مداحوں کو دکھایا اپنا شو کلیکشن، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ہوئی جلن، بولیں- مجھے یہ چاہئے
پرنیتی چوپڑا نے مداحوں کو دکھایا اپنا شو کلیکشن، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ہوئی جلن، بولیں- مجھے یہ چاہئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra Instagram) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیو کے ذریعہ وہ اپنے روٹین اور پروفیشنل لائف سے متعلق اپڈیٹ دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں انہوں نے اپنے شو کلیکشن کی جھلک مداحوں کو دکھائی ہے۔ پرنیتی چوپڑا کے اتنے بڑے کلیکشن کو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔


پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra Photos) نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 منٹ میں تیار ہوتی ہیں۔ پہلے تصویر میں پرنیتی چوپڑا کو ایک صوفے پر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ تصویر کے لئے پوز دے رہی ہیں۔ وہیں، دوسری تصویر میں وہ اپنے لئے شو سلیکٹ کرنے کے پروسیس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے باتھ روب پہنا ہوا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’پانچ منٹ میں تیار، میرا پرامس ہے‘۔



پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra) کے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کمنٹ میں لکھا، ’بہت جلن ہو رہی ہے.. مجھے یہ چاہئے!!!‘۔ پرنیتی چوپڑا کے بھائی شیوانگ چوپڑا نے بھی کمنٹ میں لکھا، ’مجھے فخر ہے‘۔ ان کے علاوہ، پرنیتی چوپڑا کے مداحوں نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کئے ہیں۔ ایک فین نے پوچھا، ’کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ کو صرف 5 منٹ لگیں گے‘؟ ایک صارف کو لگا کہ یہ صرف پیسے کی بربادی ہے۔ اس نے کمنٹ کیا، ’سفید جوتوں کے اتنے جوڑے کیوں؟ بس پیسے کی بربادی‘۔ ایک تیسرے مداح نے مذاق میں کہا، ’آپ کے پاس جوتوں کا ایک میوزیم ہے، پری‘۔


پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra Films) نے تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد، پرنیتی چوپڑا کی ایک کے بعد ایک تین فلمیں مسلسل ریلیز ہوئی ہیں۔ یہ تینوں فلمیں اسی سال ریلیز ہوئی ہیں۔ ’دی گرل آف دی ٹرین‘ کا ہندی ورزن فروری میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا۔ ان کی مچ اویٹیڈ فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ مارچ میں ریلیز ہوئی۔ اور اسی ماہ میں تھوڑے دنوں کے بعد ان کی فلم ’سائنا‘ اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی۔ یہ فلم سائنا نہوا کی بایوپک تھی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2021 02:25 PM IST