ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے لئے فٹ رہنا ضروری: پرينیتی چوپڑا

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ پرينیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت میں اگر آپ کو کام حاصل کرنا ہے تو اس کے لئے فٹ رہنا ضروری ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 23, 2016 02:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے لئے فٹ رہنا ضروری: پرينیتی چوپڑا
ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ پرينیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت میں اگر آپ کو کام حاصل کرنا ہے تو اس کے لئے فٹ رہنا ضروری ہے۔

ممبئی۔  بالی ووڈ اداکارہ پرينیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت میں اگر آپ کو کام حاصل کرنا ہے تو اس کے لئے فٹ رہنا ضروری ہے۔ پرينیتی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2011 میں آئی فلم ’لیڈیز ورسیز رکی بہل‘ سے کیا تھا۔


پرينیتی کی آخری فلم ’دعوت عشق‘ تھی جو سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی تھی۔ اس کے بعد پرينیتی فلموں سے دور ہو گئیں۔ پرينیتی ان دنوں وزن کم کرنے سے خبروں میں ہیں۔ پرينیتی نے کہا ’’جب میں فلموں میں آئی تھی، تب بھی میرے وزن کے بارے میں بحث ہوتی تھی اور اب بھی ہو رہی ہے‘‘۔


پرينیتی نے سوالیہ انداز میں کہا ’’فلموں میں کام وزن سے نہیں ٹیلنٹ سے ملتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو وزن کم کرنے کا عمل اتنا تیز کیوں ہوتا ہے‘‘۔ میں انفٹ تھی اور اسٹیمینا بھی بہت خراب تھا۔ میں ان سات آٹھ مہینوں میں پہلے سے زیادہ فٹ ہو گئی ہوں اور اپنا اسٹیمنا بڑھا چکی ہوں‘‘۔ پرینیتی نے حال ہی میں یش راج فلمز کی فلم ’میری پیاری بندو‘ سائن کی ہے۔

First published: Mar 23, 2016 01:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading