உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Parveen Babi کا عالیشان بیچ فلیٹ 17 سالوں سے ہے ویران، نہیں مل رہا کوئی خریدار، جانیے کیا ہے قیمت

    Parveen Babi کا عالیشان بیچ فلیٹ 17 سالوں سے ہے ویران، نہیں ملا رہا کوئی خریدار، جانیے کیا ہے قیمت

    Parveen Babi کا عالیشان بیچ فلیٹ 17 سالوں سے ہے ویران، نہیں ملا رہا کوئی خریدار، جانیے کیا ہے قیمت

    Parveen Babi Flat For Sale And Rent: فلیٹ صرف بیچنے کے لئے نہیں بلکہ کرایہ کے لئے بھی دستیاب ہے۔ یکمشت خرید کے لئے 15 کروڑ روپے اور ماہانہ رینٹ کے لئے چار لاکھ روپے قیمت طئے کی گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Osmanabad
    • Share this:
      Parveen Babi Flat For Sale And Rent: اپنے زمانے کی مشہور و بنداس اداکارہ پروین بابی کو اس دنیا کو الوداع کہے 17 سال ہوگئے، مگر اب بھی ان کا ممبئی میں واقع فلیٹ ویران پڑا ہوا ہے۔ بروکرس اسے بیچنے یا کرایہ پر دینے کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں، مگر کسی بھی پارٹی نے ابھی تک کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔ 20 جنوری 2005 کو پروین گزر گئی تھیں۔

      پروین کا فلیٹ ممبئی کے جوہو علاقے میں ریویرا بلڈنگ کی ساتویں منزل پر ہے، جہاں وہ مردہ پائی گئی تھیں۔ یہ ایک ٹیریس فلیٹ ہے، جو فیمس جوہو بیچ پر ہی موجود ہے۔ یعنی لوکیشن وائز بالکل پرفیکٹ ہے، پھر بھی اسے بیچنے یا کرایہ پر دینے کے لئے اتنی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔

      فروخت یا کرایہ پر دونوں کے لئے ہے دستیاب
      رپورٹ کے مطابق، ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ صرف بیچنے کے لئے نہیں بلکہ کرایہ کے لئے بھی دستیاب ہے۔ یکمشت خرید کے لئے 15 کروڑ روپے اور ماہانہ رینٹ کے لئے چار لاکھ روپے قیمت طئے کی گئی ہے۔

      جتیندر نامی ایک شخص بروکرو کے ساتھ کوآرڈینیٹ کررہا ہے۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ فلیٹ کا مالک ہے، کیونکہ بلڈنگ کی لابی میں نیم پلیٹ پر پروین بابی کا نام ہے۔ جب کہ فلیٹ کے دروازے پر پروین بابی کا چیریٹیبل ٹرسٹ لکھا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلیٹ میں کافی کام چل رہا ہے، ہوسکتا ہے کہ اسے سجایا جارہا ہو۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’تمہارا کرئیر تباہ ہوجائے گا‘ایسے طعنوں سے بھی نہیں گھبرائی تھیںKareena Kapoor

      یہ بھی پڑھیں:
      ایشا گپتا نے ٹو پیس میں ڈھایا قہر، کرایا ایسا فوٹوشوٹ شوٹ، جم کر وائرل ہورہی ہیں تصاویر

      سال 2014 میں کئی اگروال کرایہ دار کے طور پر پروین بابی کے فلیٹ میں رہ رہا تھا، مگر وہ اس وقت مشکل میں پھنس گیا جب اس پر تجارتی مقاصد کے لئے اس کا استعمال کرنے کا الزام لگا۔ اس کے بعد اسے فیملی سمیت فلیٹ چھوڑ کر جانے کے لئے کہہ دیا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: