بالی ووڈ کی چکاچوند بھری زندگی دور سے جتنی گلیمرس اور رنگین لگتی ہے، اس کی اصلیت اتنی ہی ڈراونی ہے۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پروین بابی کے ساتھ ہوا۔ پروین بابی کی پروفیشنل لائف جتنی بلندیوں پر رہیں، ان کی پرنسل لائف میں اتنا ہی اندھیرا گھرا رہا۔ اپنے وقت میں ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں دینے والی پروین بابی نے جب اس دنیا کو الوداع کہا، تب ان کے پاس کوئی بھی موجود نہیں تھا۔
تنہائی میں گزری زندگی پروین بابی پروڈیوسر/ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ کہتے ہیں کہ پہلے سے شادی شدہ مہیش بھٹ نے پروین بابی پر اپنا دل ہار دیا تھا۔ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر ان کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے لگے تھے۔ ہیش بھٹ کے ساتھ رہنے کے وران پروین بابی اسکتزوفرینیا نامی دماغی بیماری سے متاثر ہوگئی تھیں۔ مہیش بھٹ نے کئی مرتبہ پروین بابی اور اپنے رشتے کے بارے میں بات کی ہے۔
ایک مرتبہ پروین کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا تھا، ’ایک دن جب میں گھر لوٹا تو دیکھا کہ پروین فلم کا کاسٹیوم پہنے گھر کے ایک کونے میں بیٹھی ہیں، ان کے ہاتھ میں چاقو تھا۔ مجھے دیکھتے ہوئے پروین نے چپ رہنے کا اشارہ کیا۔ دروازہ بند کردو کوئی ہمیں مار دے گا۔ اس وقت میں سمجھ گیا کہ میں نے اسے کھودیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے پروین اکثر ہی ایسی حرکتیں کرنی لگیں۔‘
2005 میں ہوئی پروین بابی کی موت بتادیں کہ پروین بابی کی موت 20 جنوری 2005 میں ہوئی تھی۔ اداکارہ کی موت کے دو دن بعد لوگوں کو پتہ چلا تھا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ دراصل پروین بابی کے گھر کے باہر دو دنوں تک دودھ کے پیکیٹس اور اخبار پڑے تھے، جنہیں دیکھ کر پڑوسیوں کو کسی انہونی کا اندیشہ ہوا۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس آئی تو فلیٹ کھولنے پر انہیں اداکارہ کی نعش ملی۔ اس طرح سے اس خوبصورت اداکارہ کا خاتمہ بے حد دردناک رہا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔