اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پٹھان، شاہ رخ خان کو نہیں ہلا پایا تنازعہ کا طوفان، جانیے انتظار سے ہنگامے تک کی پوری کہانی

    پٹھان، شاہ رخ خان کو نہیں ہلا پایا تنازعہ کا طوفان، جانیے انتظار سے ہنگامے تک کی پوری کہانی

    پٹھان، شاہ رخ خان کو نہیں ہلا پایا تنازعہ کا طوفان، جانیے انتظار سے ہنگامے تک کی پوری کہانی

    فلم کے گانے بے شرم رنگ پر ہوئے تنازعہ کے درمیان جب شاہ رخ خان کولکاتہ فلم فیسٹیول پہنچے تو انہوں نے اس مدعے پر بھی بولا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      طویل عرصے کے بعد شاہ رخ خان بطور لیڈ رول فلم پٹھان میں نظر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ کے فینس نے کئی سالون سے اپنے پسندیدہ ایکٹر کے لیے نظریں بچھا کر رکھی تھیں۔ مگر شاہ رخ خان آئے تو ان کے ساتھ ساتھ تنازعات کا طوفان بھی آیا۔

      پٹھان کے ٹیزر ریلیز کے دوران دیپیکا پڈوکون کی زعفرانی بکنی کو لے کر کئی تنازعات سامنے آئے۔ مذہبی پیروکاروں کا ماننا تھا کہ بھگوا رنگ ان کے لیے کافی خاص ہے، اس لیے اس فلم میں بھگوا رنگ کا ایسا استعمال جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے لیے کیا گیا ہے۔

      حالانکہ، ایسا عام ہوچکا ہے کہ کسی بڑے اسٹار کی فلم کی ریلیز کے دوران لوگ اپنی رائے رکھتے نظر آرہے ہیں، فلم کی مخالفت میں اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ ان دنوں بالی ووڈ میں ہورہے بائیکاٹ کی وجہ سے کئی بڑے اسٹار کی فلمیں نقصان کا سامنا کررہی ہیں۔ ایسے میں سوال ہے کہ کیا شاہ رخ خان کی فلم کے ساتھ  بھی ایسا ہونے والا ہے۔

      بے شرم رنگ پر ہوا تنازعہ
      یش راج کی ایکشن فلم پٹھان کا ڈائریکشن سدھارتھ آنند کے ڈائریکشن میں کی گئی ہیے۔ فلم کا پہلا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سرخیوں میں آیا ہے۔ لوگوں کے ایک سیکشن نے اسے قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے دیپیکا کی بھگوا بکنی اور کئی آوٹ فٹس پر خوب ہنگامہ کیا۔ گانے میں شاہ رخ خان اور دیپیکا کے درمیان کے رومانس کو تک لوگوں نے خوب طنز کسا۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      تنازعہ پر کچھ کہے بنا بھی سب کچھ کہہ گئے شاہ رخ خان
      فلم کے گانے بے شرم رنگ پر ہوئے تنازعہ کے درمیان جب شاہ رخ خان کولکاتہ فلم فیسٹیول پہنچے تو انہوں نے اس مدعے پر بھی بولا۔ کنگ خان نے کہا کہ ’دنیا نارمل ہوگئ یہے۔ ہم سب خوش ہیں۔ میں سب سے زیادہ خوش ہوں اور یہ بات بتانے میں مجھے بالکل بھی اعتراض نہیں ہے کہ دنیا کچھ بھی کر لے ، میں، آپ لوگ اور جتنے بھی پازیٹیو لوگ ہیں، سب کے سب زندہ ہیں۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: