اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب ’پٹھان‘ نے ’ڈر‘ سے لے کر ’انجام‘ تک میں ویلن بن کر مچایا تھا کہرام، دیکھیں ان پلیٹ فارم پر یہ فلمیں

    کیسے اتنے خوش رہتے ہیں شاہ رخ خان، غصے پر کیسے کرتے ہیں قابو؟ کنگ خان نے آخر کھول دیا راز

    کیسے اتنے خوش رہتے ہیں شاہ رخ خان، غصے پر کیسے کرتے ہیں قابو؟ کنگ خان نے آخر کھول دیا راز

    شاہ رخ خان کی یہ خاصیت رہی ہے کہ انہوں نے جب بھی کوئی رول کیا تو شائقین کا دل اپنے نام کرلیا اور رومانس کا یہ کنگ اپے کرئیر کی کچھ فلموں میں ویلن بن کر بھی تہلکہ مچا چکا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ان دنوں شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ کے بادشاہ پورے چار سالوں کے بعد فلمی پردے پر دھماکہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان کے فینس اس مرتبہ ایکٹر کو ایک ’را ایجنٹ‘ کے رول میں ایکشن کرتے ہوئے دیکھنے والے ہیں۔

      شاہ رخ خان کی یہ خاصیت رہی ہے کہ انہوں نے جب بھی کوئی رول کیا تو شائقین کا دل اپنے نام کرلیا اور رومانس کا یہ کنگ اپے کرئیر کی کچھ فلموں میں ویلن بن کر بھی تہلکہ مچا چکا ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک شاہ رخ خان کے ویلن کے طور پر یہ فلمیں نہیں دیکھی ہیں تو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر موجود ایکٹر کی یہ شاندار فلموں کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔

      ڈر: یش چوپڑا کی اس فلم میں شاہ رخ خان نے ویلن کا رول ادا کر کے خود کو بالی ووڈ میں مضبوط کردیا تھا۔ اس فلم کو کرنے کے بعد شاہ رخ خان راتوں رات اسٹار بن گئے تھے۔ فلم میں ان کا بولا گیا ڈائیلاگ ’کی کی کی کرن۔۔۔‘ کافی مشہور ہوا تھا۔ ان کے فینس اس فلم کو پرائم ویڈیو پر دیکھ سکتے ہیں۔

      بازی گر: فلم انڈسٹری میں جب بھی شاندار ویلنس کی بات ہوتی ہے تو بازی گر کے لیے شاہ رخ خان کا نام بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اس فلم میں بھی شاہ رخ نے ویلن بن تہلکہ مچا دیا تھا۔ اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر دیکھا جاسکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      انجام: نیٹ فلکس پر دستیاب شاہ رخ خان کی فلم انجام میں انہوں نے بہت ہی خطرناک ویلن کا رول ادا کیا تھا۔ فلم میں ان کی ایکٹنگ کو بہت سراہا گیا تھا۔ اس فلم کو ان کے فینس آج بھی بہت دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: