اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’پٹھان‘ کے دوسرے گانے میں اور بھی بولڈ انداز میں نظر آئیں گے’شاہ رخ-دیپیکا‘، بے شرم کے بعد’جھومے جو‘ کا فرسٹ لُک ہوا جاری

    ’پٹھان‘ کے دوسرے گانے میں اور بھی بولڈ انداز میں نظر آئیں گے’شاہ رخ-دیپیکا‘، بے شرم کے بعد’جھومے جو‘ کا فرسٹ لُک ہوا جاری

    ’پٹھان‘ کے دوسرے گانے میں اور بھی بولڈ انداز میں نظر آئیں گے’شاہ رخ-دیپیکا‘، بے شرم کے بعد’جھومے جو‘ کا فرسٹ لُک ہوا جاری

    گزشتہ دنوں پٹھان کا پہلا گانا 'بے شرم رنگ' آیا تھا جس میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ کے رومانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ گانے کے کچھ مناظر کو لے کر کافی تنازعہ ہوا

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ فلم کو سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان میکرس نے پٹھان کے دوسرے گانے ’جھومے جو‘ کا فرسٹ لُک جاری کردیا ہے جس میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

      تنازعہ کے درمیان ریلیز ہوگا پٹھان کا دوسرا گانا
      بالی ووڈ کے بادشاہ کنگ خان کی فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ ساتھ ہی فلم کی اسٹار کاسٹ میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے خلاف کئی شہروں میں شکایت بھی درج کروائی گئی ہے۔ اس درمیان یش راج فلمس کے بینر تلے بن رہی پٹھان کا دوسرا گانا جھومے جو ریلیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ گانے کے فرسٹ لُک پوسٹر میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی کمال لگ رہی ہے۔

      قاتلانہ اوتار میں نظر آئے شاہ رخ اور دیپیکا
      جھومے جو کے فرسٹ لُک میں شاہ رخ خان اپنے بالوں کو باندھے ہوئے سفید شرٹ پہن کر سیکسی لُک دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی دیپیکا پڈوکون سلور بوٹس کے ساتھ براون آوٹ فٹ میں غضب ڈھا رہی ہیں۔ دونوں ایک پیلے رنگ کی ونٹیج کار کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔ یہ گانا 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والا ہے۔ حال ہی میں AskSRK# سیشن میں، اسٹار نے انکشاف کیا تھا کہ پٹھان کا دوسرا گانا سنگر اریجیت سنگھ کی آواز میں ہونے والا ہے۔


      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      گزشتہ دنوں پٹھان کا پہلا گانا 'بے شرم رنگ' آیا تھا جس میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ کے رومانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ گانے کے کچھ مناظر کو لے کر کافی تنازعہ ہوا اور کئی لیڈروں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے مناظر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم، بائیکاٹ کو مسترد کرتے ہوئے، کنگ خان نے 'فیفا ورلڈ کپ 2022' تک فلم کی تشہیر کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: