ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو لیکر ممبئی پولیس نے پٹنہ ٹیم کو دی یہ بڑی جانکاری، ریا چکرورتی سے بھی ہوسکتی ہے پوچھ۔گچھ

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں پٹنہ پولیس نے جانچ تیز کردی ہے۔ منگل کو سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعے پٹنہ میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم ممبئی گئی ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو لیکر ممبئی پولیس نے پٹنہ ٹیم کو دی یہ بڑی جانکاری، ریا چکرورتی سے بھی ہوسکتی ہے پوچھ۔گچھ
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو لیکر ممبئی پولیس نے پٹنہ ٹیم کو دی یہ بڑی جانکاری

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی (Sushant Singh Rajput Suicide case) معاملے میں پٹنہ پولیس نے جانچ تیز کردی ہے۔ منگل کو سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعے پٹنہ میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم ممبئی گئی ہے۔ اس ٹیم کے ایس ایس پی اپیندر شرما لیڈ کررہے ہیں۔ جانکاری کے مطابق پٹنہ پولیس کی ٹیم نے ممبئی پولیس کے افسران سے رابطہ کیا ہے اور کئی اہم جانکاریاں حاصل کی ہیں۔


بدھ کو پٹنہ کے افسر ایک مرتبہ سے ممبئی کی پولیس ٹیم سے ملیں گے۔ ممبئی پولیس کی ٹیم سے بہار کے آئی جی اور دیگر بڑے افسران بھی رابطے میں ہیں۔ جانکاری کے مطابق ممبئی ئی پولیس ٹیم سشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر کے علاوہ بینگ افسران سے بھی پوچھ۔گچھ کرسکتی ہے جہاں سشانت کا اکاؤنٹ ہے۔ پٹنہ سے ممبئی گئی پولیس کی ٹیم فی الحال پٹنہ میں درج کیس کا چارج ممبئی پولیس سونپنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق پٹنہ سے ممئی گئی ٹیم کا وہاں کی مقامی پولیس بھی ہر طرح سے ساتھ دے رہی ہے۔


سشانت سنگھ راجپوت سوسائیڈ کیس (Sushant Singh Rajput Suicide case) میں کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔ فی الحال سای جانچ اور ثبوت کی بنیاد پر ٹکی ہوئی ہیں۔ پٹنہ پولیس سے جڑے ایک افسر نے بتایا کہ دو ریاستوں کے علاوہ یہ ملک بھر کیلئے حساس معاملہ ہے۔ اس لئے اس میں خاصی احتیاط برتی جارہی ہے۔ پٹنہ کے ایس پی ونے تیواری نے بتایا کہ جانچ فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ایف آئی آر میں جن باتوں کا ذکر ہے ان سب پر جانچ ہوگی۔ ریا چکرورتی کے اکاؤنٹ جانچنے کی ضرورت پوگی تو بھی کیا جائے گا۔ پٹنہ ایس پی نے بتایا کہ ریا چکرورتی سے کب پوچھ گچھ ہوگی یہ کہنا فی الحال مشکل ہے۔ جیسے۔جیسے جانچ بڑھے سمت بھی بدلے گی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 29, 2020 05:23 PM IST