ممبئی: اس بار ریئلٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT)‘ میں پہلے دن سے ہی دھمال مچا ہوا ہے۔ شو کے کنٹسٹنٹ آپس میں لڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بگ باس کے گھر کے اندر جانے سے پہلے پرتیک سہجپال (Pratik Sehajpal) نے اپنی ایکس گرل فرینڈ پوترا پونیا (Pavitra Punia) کے بارے میں بیان دیا تھا۔ انہوں نے پوترا سہجپال کو ’سائیکوٹک‘، ’مثبت’ اور ’جارح‘ بتایا تھا۔ اب پرتیک سہجپال کے اس بیان پر پوترا پونیا نے پلٹ وار کیا ہے۔
اپنے گزشتہ ریلیشن شپ کے بارے میں پرتیک سہجپال (Pratik Sehajpal) کے کمنٹ پر پوترا پونیا نے لڈنگ ڈیلی سے کہا، ’میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ خدا اسے آشیرواد دیں۔ جو لوگ میری زندگی میں نہیں ہیں، میں ان کے بارے میں بات نہیں کرتی۔ میں نے ابھی تک بگ باس او ٹی ٹی کا پریمیئر نہیں دیکھا ہے۔ اگر مجھے وقت ملے تو میں بگ باس ٹی وی پر آنے کے بعد ہی دیکھوں گی۔ میرا بھائی شو کا بہت بڑا فین ہے، وہ اسے دیکھتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں گزشتہ سیزن میں اس شو کا حصہ تھی‘۔

پوترا پونیا نے پرتیک سہجپال کے تبصرہ سے متعلق کہا، ’میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی ہوں‘۔
شو میں جانے سے پہلے پرتیک سہجپال (Pratik Sehajpal) نے ایچ ٹی سے کہا تھا کہ ’ہمارے رشتے میں چھپانے جیسا کچھ نہیں ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے پیار تھا، بریک اپ کے بعد ہم آگے بڑھ چکے ہیں۔ ہم دونوں اپنی زندگی میں خوش ہیں۔ پرتیک سہجپال نے کہا کہ اگر گھر کے اندر ہمارے بارے میں کوئی بات ہوتی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پوترا کو بھی اس سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ہم دونوں نے یہاں تک پہنچنے کے لئے کافی محنت کی ہے۔
اس بار یہ شو سپر اسٹار سلمان خان نہیں بلکہ اس کے او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) ورزن کو کرن جوہر (Karan Johar) ہوسٹ کر رہے ہیں۔ ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے سیٹ سے ایک ایک کرکے کئی ویڈیو سامنے آچکے ہیں۔ پرتیک سہجپال (Pratik Sehajpal) کا بگ باس او ٹی ٹی کے سیٹ پر آنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ پینٹ کے اوپر صرف گاون پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہ خود کو اس ڈائیلاگ سے متعارف کرا رہے رہیں- ’نا میں ہوں طوفان، نا ہی آندھی، میں ہوں پرلے، ہوں پوری بربادی‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔