ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پائل گھوش نے وزیر اعظم مودی سے لگائی گہار، یہ مافیا گینگ مجھے مار ڈالے گا

اداکارہ پائل گھوش نے ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں مافیاوں سے جان کو خطرہ بتایا ہے، جس کے سبب پائل گھوش (Payal Ghosh) نے وزیر اعظم مودی (PM Modi) سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • Share this:
پائل گھوش نے وزیر اعظم مودی سے لگائی گہار، یہ مافیا گینگ مجھے مار ڈالے گا
پائل گھوش نے وزیر اعظم مودی سے لگائی گہار، یہ مافیا گینگ مجھے مار ڈالے گا

ممبئی: اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) ان دنوں فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) پر عائد کئے گئے جنسی استحصال کے الزامات کے سبب سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے انوراگ کشیپ (#MeToo on Anurag Kashyap) کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس کے بعد بالی ووڈ میں ہر طرف کھلبلی مچی ہوئی تھی۔ اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ نے انوراگ کشیپ پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم مودی (PM Modi) اور وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایسے میں ایک بار پھر پائل گھوش نے ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے۔




پائل گھوش نے وزیر اعظم مودی سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے- ’یہ مافیا گینگ مجھے مار ڈالے گا سر اور میری موت کو خود کشی یاپھر کچھ اور ثابت کردیں گے’۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پائل گھوش اپنی جان کو خطرہ بتا چکی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق، انوراگ کشیپ پر عائد کئے گئے الزامات کے سبب ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں مارا جاسکتا ہے۔

رچا چڈھا نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی شیئر کی تھی۔
رچا چڈھا نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی شیئر کی تھی۔


وہیں دوسری جانب پائل گھوش اور رچا چڈھا بھی آمنے سامنے ہیں۔ دراصل، پائل گھوش نے گزشتہ دنوں انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے اداکارہ نے رچا چڈھا کے نام کا بھی ذکر کیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے پائل گھوش پر ہتک عزت کا معاملہ درج کیا تھا، جو وہ جیت چکی ہیں۔ رچا چڈھا نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی شیئر کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا- ’ہم جیت گئے، ستیہ میو جیتے۔ میں بامبے ہائی کورٹ کی شکر گزار ہوں۔ یہ فیصلہ اب عوامی ریکارڈ میں ہے اور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ آپ سب کی حمایت کے لئے شکر گزار ہوں’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 11, 2020 09:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading