ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جیل سے چھوٹ کر پائل روہتگی نے پھر شیئرکیا ویڈیو، شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کے لئے کہی یہ بات

پائل روہتگی نے اس ویڈیو میں سی اے اے کی مخالفت کررہے طبقے پربھی نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے فرحان اختراورشبانہ اعظمی کا نام لیتے ہوئےان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

  • Share this:
جیل سے چھوٹ کر پائل روہتگی نے پھر شیئرکیا ویڈیو، شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کے لئے کہی یہ بات
پائل روہتگی نے پھر شیئر کیا ویڈیو

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ پائل روہتگی اپنے فلمی کیریئر سے زیادہ سوشل میڈیا پرشیئرکئے گئے ویڈیوزکو لے کرسرخیوں میں رہتی ہیں، وہ ملک سے متعلق ہرٹرینڈنگ موضوعات پراپنی رائے دیتے ہوئے ویڈیو شیئرکرتی ہیں۔ پائل کے ویڈیو ٹوئٹرپرزبردست سرخیوں میں بھی رہتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ویڈیو کے سبب پائل روہتگی مصیبت میں پھنس گئی تھیں اورانہیں ایک دن کی جیل کی سزا بھی ہوئی تھی۔ جیل سے چھوٹنے کے بعد پائل نے ایک بارپھر سے وہی کام شروع کردیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے پورے ملک میں چل رہے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) احتجاجی مظاہرہ پراپنی رائے دیتے ہوئے ویڈیو شیئرکیا ہے۔


پائل روہتگی نے اس ویڈیو میں سی اے اے کی مخالفت کررہے طبقے پربھی نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے فرحان اختراورشبانہ اعظمی کا نام لیتے ہوئےان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ بالی ووڈ نے سی اے اے کی مخالفت کرنے والے سلیبریٹیز کوجاہل قراردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی بنیاد نہرو جی نے رکھی تھی۔ اس کا مودی حکومت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے بلکہ نہرو جی سے لینا دینا ہے۔ سی اے اے ملک کی شہریت چھیننےنہیں بلکہ اقلیتوں کو شہریت دینے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے سی اے اے کی مخالفت کرنے والے لوگوں میں اروندھتی رائے، شبانہ اعظمی اورفرحان اخترکا نام لیتے ہوئے ان پر خوف پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

First published: Dec 24, 2019 12:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading