உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Payal Rohatgi Slams Kangana:دھاکڑ کی خراب شروعات پر پائل کا کنگنا پر طنز، کہی یہ بات

    کنگنا رناوت کے خلاف پائل روہتگی نے کیا ایسا تبصرہ جس سے بھڑک سکتے ہیں لوگ۔

    کنگنا رناوت کے خلاف پائل روہتگی نے کیا ایسا تبصرہ جس سے بھڑک سکتے ہیں لوگ۔

    منور فاروقی کنگنا رناوت کی میزبانی میں شو لاک اپ کے فاتح ہیں، انہوں نے اس گیم میں پائل روہتگی کو شکست دے کر یہ ٹرافی جیتی تھی۔لاک اپ کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا تھا، اس میں پونم پانڈے، ذیشان خان، مندانہ کریمی، سارہ نے حصہ لیا تھا۔

    • Share this:
      Payal Rohatgi Slams Kangana:پائل روہتگی اور کنگنا رناوت کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔پائل روہتگی نے اب باکس آفس پر کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ کے سست آغاز کو نشانہ بنایا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے منور فاروقی کے بارے میں بھی بات کی ہے۔اداکارہ اور سابق لاک اپ کنٹیسٹنٹ پائل روہتگی نے کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ کے باکس آفس پر آنے والے نمبروں پر بات کی ہے۔

      پائل روہتگی نے کنگنا رناوت پر کی تنقید
      پائل روہتگی نے اپنے انسٹاگرام پر دو اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، پہلے میں بتایا گیا ہے کہ دھاکڑ نے پہلے دن باکس آفس پر 50 لاکھ روپے کمائے ہیں، جب کہ دوسرے میں منور فاروقی نظر آ رہے ہیں، اس میں لکھا ہے، ’میں۔ دو ہندوستان سے آتا ہوں۔ ایک 1947 اور دوسرا 2014 کا، فریڈم آف سپیچ۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Team Payal Rohatgi (@payalrohatgi)





      کنگنا فلم میں سیتا ماں کا مذاق اڑانے والے کو شائد رول بھی دیں گی
      تصویریں شیئر کرتے ہوئے پائل نے لکھا، 'افسوس کی بات ہے کہ کرما نے کسی کو نہیں بخشا، جس نے 18 لاکھ ووٹ لیے، نہ اس نے فلم کی تشہیر کی، نہ ہی اس کے بوٹس فلم دیکھنے آئے۔' اس کے علاوہ پائل نے مزید لکھا، ' سیتا ماں پر کنگنا فلم بنانے جا رہی ہیں اور شاید اس میں سیتا ماں کا مذاق اڑانے والے کو بھی کردار دیں گی کیونکہ اسے معاشرے کو اپنی معروضیت دکھانی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Nora Fatehi: جب نورا فتیحی نے اس وجہ سے ہندوستان چھوڑنے کا کرلیا تھا ارادہ، چھلکا تھا درد

      یہ بھی پڑھیں:
      Amrita Singh Affair: ونود کھنہ سے ہوتے ہوتے رہ گئی تھی امرتاسنگھ کی شادی، یہ تھی وجہ!

      قابل ذکر ہے کہ منور فاروقی کنگنا رناوت کی میزبانی میں شو لاک اپ کے فاتح ہیں، انہوں نے اس گیم میں پائل روہتگی کو شکست دے کر یہ ٹرافی جیتی تھی۔لاک اپ کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا تھا، اس میں پونم پانڈے، ذیشان خان، مندانہ کریمی، سارہ نے حصہ لیا تھا۔ کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ کا باکس آفس پر آغاز بھی سست رہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: