உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چھت پر گربا کرتے ہوئے پائل روہتگی نے شیئر کیا ویڈیو، یوزرس نے’اُڑن پری‘ کہہ کر اڑایا مذاق

    چھت پر گربا کرتے ہوئے پائل روہتگی نے شیئر کیا ویڈیو، یوزرس نے’اُڑن پری‘ کہہ کر اڑایا مذاق

    چھت پر گربا کرتے ہوئے پائل روہتگی نے شیئر کیا ویڈیو، یوزرس نے’اُڑن پری‘ کہہ کر اڑایا مذاق

    Payal Rohatgi Troll: ایک یوزر نے پائل کے اس ڈانس ویڈیو پر کمنٹ کیا، پائل ہمیں پتہ ہے کہ آپ کو ڈانس کا پیشن ہے لیکن ایسے ٹائم پاس مت کرو۔ ایک یوزر نے لکھا، اس نے اتنا بے کار ڈانس اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ ایک فین نے پائل کو انجلی اروڑہ سے ڈانس سیکھنے کی صلاح دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Payal Rohatgi Troll: ٹی وی اداکارہ پائل روہتگی اپنی شادی کے بعد گھریلو زندگی انجوائے کررہی ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں سے پائل کو زبردست مقبولیت ملی ہے۔ حال ہی میں پائل نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ سنگرام سنگھ سے شادی کی تھی۔ اس کے پہلے بھی پائل کافی سرخیوں میں رہیں۔ وہ ٹی وی ریالٹی شو ’لاک اپ‘ میں بھی نظر آئی تھیں۔

      شادی شدہ زندگی میں مصروف پائل نے حال ہی میں اپنے گھر کی چھت پر گربا ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا ہے۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر فینس کو پائل کا گربا ڈانس کچھ خاص پسند نہیں آیا اور لوگ انہیں جم کر ٹرول کررہے ہیں۔ کچھ یوزرس نے تو پائل سے زندگی میں کبھی ڈانس نہ کرنے کی نصیحت تک دے ڈالی ہے۔

      اپنے گربا ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پائل نے خود کہا کہ انہیں گربا ڈانس کی سمجھ کم ہے لیکن پیشن بہت ہے۔ اس ویڈیو میں پائل لال رنگ کا کرتا-پلازو پہنے بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ فیسٹیول منتھ کے آخر گربا کرتے ہوئے پائل نے فینس کو چیئر کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی ہے۔ انسٹاگرام پر پائل کو ان کے ڈانس اسٹیپس کے لئے جم کر ٹرول کیا جارہا ہے۔ ایک یوزر نے انہیں اُڑن پری کہہ کر طنز کیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Team Payal Rohatgi (@payalrohatgi)





      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے لُک پر فدا ہوئے ریتیک روشن،تعریف میں لکھا- ’Love...‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’ایکو فرینڈلی‘شادی، ماچس کی ڈبی جیسا کارڈ، جانیں رچا-علی کی شادی میں کیا کیا ہوگا خاص؟

      ایک یوزر نے پائل کے اس ڈانس ویڈیو پر کمنٹ کیا، پائل ہمیں پتہ ہے کہ آپ کو ڈانس کا پیشن ہے لیکن ایسے ٹائم پاس مت کرو۔ ایک یوزر نے لکھا، اس نے اتنا بے کار ڈانس اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ ایک فین نے پائل کو انجلی اروڑہ سے ڈانس سیکھنے کی صلاح دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: