ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

تین طلاق پر ٹویٹ سے سوشل میڈیا پر چھا گئی یہ بالی ووڈ اداکارہ

اداکارہ پایل روہتگی نے تین طلاق کے معاملہ پر کورٹ کے نئے آرڈیننس کا استقبال کرتے ہوئے ٹویٹر کے ذریعہ خوشی ظاہر کی ہے۔

  • Share this:
تین طلاق پر ٹویٹ سے سوشل میڈیا پر چھا گئی یہ بالی ووڈ اداکارہ
علامتی تصویر

اداکارہ پایل روہتگی نے تین طلاق کے معاملہ پر کورٹ کے نئے آرڈیننس کا استقبال کرتے ہوئے ٹویٹر کے ذریعہ خوشی ظاہر کی۔ ٹویٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں ان کے ہاتھ میں ایک کارڈ نظر آرہا ہے۔ اس پر لکھا ہے، ’’ میں ہندوستان ہوں، میں خوش ہوں، آزادی کے 70 سالوں تک ایک چیز کی طرح سلوک کیا جاتا رہا ہے۔ بغیر بتائے ہی بدل دیا جاتا تھا۔ شوہر زبانی طور پر طلاق دے دیتا تھا۔ آخر کار تین طلاق پر اس آرڈیننس کے آنے سے مسلم خواتین کو انصاف مل ہی گیا‘‘۔

اس تصویر کے ساتھ  کیپشن میں انہوں نے نہرو گاندھی کو لے کر بھی ایک کمینٹ کیا ہے۔ نہرو گاندھی فیملی ٹری کے مطابق، سابق وزیر اعظم اندرا جی کے شوہر فیروز مسلم یا پارسی تھے اسی وجہ سے کانگریس پارٹی نے تین طلاق کے قانون کو پاس نہیں ہونے دیا۔ تین طلاق کے اس آرڈیننس پر ان کی کیا سوچ ہے؟ کیا وہ خوش ہیں یا پھر غمگین؟۔ تین طلاق کو لے کر مسلم خواتین کو ملی اس آزادی سے پایل بہت خوش ہیں۔


First published: Sep 20, 2018 06:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading