ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مور کی خوبصورتی کو نہار رہی تھیں اداکارہ، تبھی مور نے کر دیا حملہ، دیکھ کر ماں کے اڑ گئے ہوش

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ بڑے ہی پیار اور سکون سے مور کی خوبصورتی کو نہار رہی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے مور کو ان کا یوں دیکھنا پسند نہیں آیا۔ مور ان پر حملہ کر دیتا ہے۔

  • Share this:
مور کی خوبصورتی کو نہار رہی تھیں اداکارہ، تبھی مور نے کر دیا حملہ، دیکھ کر ماں کے اڑ گئے ہوش
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ بڑے ہی پیار اور سکون سے مور کی خوبصورتی کو نہار رہی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے مور کو ان کا یوں دیکھنا پسند نہیں آیا۔ مور ان پر حملہ کر دیتا ہے۔

ہمارے آس پاس کے جانور اور پرندے اکثر ہمیں اپنی حرکتوں سے ڈراتے ہیں۔ کئی بار پیارے سے نظر آنے والے ان جانور اور پرندوں کے انوکھے کارنامے کیمرے میں قید ہو جاتے ہیں۔ اب ایسا ہی ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے۔ اس ویڈیو میں ایک مور اداکارہ دگانگنا سوریہ ونشی (Digangana Suryavanshi)  پر حملہ کرتا نظر آرہا ہے۔ یہ بگ باس  (Bigg Boss)  کی سابق کنٹیسٹنٹ ہیں۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ خود کو مور کے حملے سے بچاتی نظر آرہی ہیں۔


ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ بڑے ہی پیار اور سکون سے مور کی خوبصورتی کو نہار رہی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے مور کو ان کا یوں دیکھنا پسند نہیں آیا۔ مور ان پر حملہ کر دیتا ہے۔ اس ویڈیو کو فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنے اسنٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ مور کے پاس کھڑی ہوئی اسے دیکھ رہی تھیں اور اسے کے قریب جانے کی کوشش کر رہی تھیں ویسے ہی مور نے ان پر حملہ کر ڈالا۔ وہیں اس ویڈیو پر دگنگنا کا کمینٹ بھی آیا انہوں نے لکھام قسم سے میری ماں کو لگا کہ مور مجھے گلے لگا رہا ہے۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






پاس ہی کھڑے اداکارہ کی ماں یہ سب دیکھ کر فورا اپنی بیٹی کے قریب آئیں اور مور کو ان سے دور کرنے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔ یہ ویڈیو اس وقت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو پر یوزرس جم کر اپنے رد عمل دے رہے ہیں۔ وہیں کچھ یوزرس لکھتے ہیں کہ مور کو اس بات کا غصہ تھا کہ نیلا تو اس کا رنگ ہے تو اداکارہ اتنی ہمت کیسے ہوئی اس کا رنگ پہن لیا۔ جبکہ دوسرے یوزر نے لکھا، پیکاکا نے کر دیا شوک۔ تیسرے یوزر نے لکھا مور کو یہ پسند نہیں کہ اس کی نجی زندگی میں کوئی جھانکے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 11, 2021 07:12 PM IST