ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نصیر الدین شاہ نے انوپم کھیر سے متعلق بیان کو کیا خارج ، کہا : توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا میرا بیان

ممبئی : مودی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے ساتھ مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر انوپم کھیر کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: May 28, 2016 01:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نصیر الدین شاہ نے انوپم کھیر سے متعلق بیان کو کیا خارج ، کہا : توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا میرا بیان
ممبئی : مودی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے ساتھ مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر انوپم کھیر کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔

ممبئی  : بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے ان کے حوالے سے میڈیا میں چل رہی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے انوپم کھیر کے بارے میں ایسا کچھ بھی نہیں کہا ہے ۔ شاہ نے کہا کہ ایجنسی نے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں بیان آیا تھا کہ شاہ نے کھیر کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شخص جو کبھی کشمیر میں نہیں رہا، وہ کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی کی بات کر رہا ہے، اچانک وہ ایک بے گھر شخص بن گیا اور پنڈتوں کے لئے جنگ شروع کردی۔

ادھر انوپم کھیر نے نصیر الدین شاہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انہوں نے ایسا بیان دیا ہوگا۔ اگر دیا ہے تو مجھے بہت دکھ ہوا۔ یہ بے وقوفی سے بھراعجیب و غریب بیان ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یا تو ان سے یہ دلوایا گیا ہے اور اگر انہوں نے خود دیا ہے ، تو یہ انتہائی شرمناک ہے اور افسوسناک بات ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیاایک این آر آئی کو ملک کے بارے میں سوچنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے وہاں نہیں رہنے سے کیا ، میرے گھر والے جو وہاں رہتے ہیں ، ان کے بارے میں بات نہیں کر سکتا۔ کیا ممبئی ، دہلی اور علی گڑھ میں رہ کر گجرات کے مسلمانوں کے بارے میں بات نہیں کی گئی ۔ نصیر الدین شاہ نے راجیہ سبھا میں نغمہ نگار جاوید اختر کے اس بیان کی حمایت کی ، جس میں جاوید اخترنے کہا تھا کہ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں مایوس ہوں کہ اس طرح کے بیانات دیئے گئے اور پھر ان کی مذمت تک نہیں کی گئی۔ جیسا جاوید صاحب نے کہا کہ 'وندے ماترم اور 'بھارت ماتا کی جے کہنا ان کا حق ہے۔ میں ایسا اپنی مرضی سے کہوں گا نہ کہ کسی کے کہنے پر۔ میں ان کی حمایت کرتا ہوں۔ کسی کو میری حب الوطنی پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے۔

مرکز میں مودی حکومت کے دو سال پورے ہونے پر شاہ نے کہا کہ ملک کے شہریوں کو حکومت کے تئیں تاثر بنانے سے پہلے اسے مزید وقت دینا چاہئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ 'کچھ کورسز میں کی گئی تبدیلیوں کو لے کر فکر مند ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ کہا کہ حکومت اتنی 'احمق نہیں ہے کہ ملک کو 'تاریکی کے دور میں لے جائے۔

First published: May 28, 2016 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading