اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس : مہیش بھٹ اور ریا چکرورتی کے خلاف عدالت میں عرضی ، دونوں کی ایسی تصویر ہوئی تھی وائرل

    سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس : مہیش بھٹ اور ریا چکرورتی کے خلاف عدالت میں عرضی ، دونوں کی ایسی تصویر ہوئی تھی وائرل

    سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس : مہیش بھٹ اور ریا چکرورتی کے خلاف عدالت میں عرضی ، دونوں کی ایسی تصویر ہوئی تھی وائرل

    سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے فلم اداکار سلمان خان سمیت آٹھ لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔

    • Share this:
      فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت ( Sushant Singh Rajput Suicide case ) کے معاملہ میں فلمی ستاروں اور فلم ساز و ڈائریکٹر کے خلاف عدالت میں شکایتوں میں دور مسلسل جاری ہے ۔ مظفرپور کے سی جے ایم کورٹ میں وکیل سدھیر کمار اوجھا نے سشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں پہلے سے داخل اپنی شکایت میں مزید چار لوگوں کے نام جوڑنے کی درخواست عدالت سے کی ہے ۔ سدھیر کمار اوجھا نے اپنی درخواست میں مہیش بھٹ ( Mahesh Bhatt ) ، مکیش بھٹ ، فلم اداکارہ اور سشانت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی ( Rhea Chakraborty ) اور اداکارہ کرتی سینن ( Kriti Sanon ) کے ناموں کو بھی پہلے والی شکایت میں جوڑنے کی فریاد ہے ۔

      عدالت میں اپنی درخواست میں سدھیر اوجھا نے 17 جون کو ان کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت میں ان چاروں لوگوں کے نام جوڑنے کی اپیل کی ہے ۔ فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں ان لوگوں کا رول مشتبہ مانتے ہوئے پہلے داخل کی گئی عرضی میں ان چاروں کا نام جوڑنے کی عدالت سے فریاد کی گئی ہے ۔

      سشانت سنگھ راجپوت اور اداکارہ کرتی سینن ۔
      سشانت سنگھ راجپوت اور اداکارہ کرتی سینن ۔


      خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت ( Sushant Singh Rajput ) کی موت کے معاملہ میں مظفرپور کی سی جے ایم عدالت میں ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے فلم اداکار سلمان خان سمیت آٹھ لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔ آئی پی سی کی دفعہ 306 ، 109 ، 504 اور 506 کے تحت شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ شکایت میں سشانت سنگھ کی موت کو مشتبہ بتاتے ہوئے فلم انڈسٹری میں جاری آپسی مقابلہ آرائی کو اہم وجہ بتاتے ہوئے سازش کے تحت قتل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔

      تین جولائی کو معاملہ کی سماعت

      مظفر پور کی سی جے ایم عدالت میں اس شکایت پر سماعت تین جولائی کو ہوگی ۔ تین جولائی کو ہی طے ہوگا کہ عدالت اس معاملہ کو کتنا سنگین مانتی ہے اور اس میں وہ آگے کیا کرے گی ۔ خیال رہے کہ بہار سے تعلق رکھنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں چودہ جون کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔
      First published: