کٹرینہ کیف (Katrina Kaif)، ایشان کھٹر (Ishaan Khattar) اور سدھانت چترویدی (Siddhant Chaturvedi) کی فلم ’فون بھوت‘ (Phone Bhoot) کی ریلیز ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال چل رہی تھی۔ فلم کی شوٹنگ پوری ہوچکے ہے، لیکن فلم کی ریلیز ڈیٹ اب تک سامنے نہیں آئی تھی۔ وہیں اب فلم کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ تینوں ہی اسٹارس کے مداحوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ وہیں، کٹرینہ کیف نے شادی سے پہلے مداحوں کو تحفہ دیا ہے۔
ریلیز ڈیٹ آئی سامنے
فلم کی اسٹار کاسٹ کافی دلچسپ ہے، اس لئے فلم کو لے کر ناظرین کے دل میں تجسس بنا ہوا ہے۔ ’فون بھوت‘ اگلے سال 15 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ ’فون بھوت‘ رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی ایکسیل کی تیسری فلم ہے۔ اس فلم کے پہلے ’طوفان‘ اور ’گلی بوائے‘ ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
دلچسپ اسٹار کاسٹ
ایکسیل انٹرٹینمنٹ کی فلموں کو نقادوں نے بھی گزشتہ کچھ سالوں میں کافی پسند کیا اور ساتھ ہی کامرشیلی بھی یہ فلمیں ہٹ ہوئیں۔ ’فون بھوت‘ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ فلم کے اداکار ایشان کھٹر دھڑک، خالی پیلی، دھڑک، اے سوٹیبل بائے میں نظر آچکے ہیں۔ انہیں ان فلموں میں کافی تعریف ملی تھی۔ وہیں سدھانت چترویدی بھی ’گلی بوائے‘ اور حالیہ ریلیز فلم ’بنٹی اور ببلی‘ میں نظر آچکے ہیں۔ انہیں بھی کافی پرامیسنگ اداکار مانا جا رہا ہے۔
فلم کا بے صبری سے انتظار
وہیں دو فریش فیس کے ساتھ کٹرینہ کیف کو دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ ساتھ ہی ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کو بھی ساتھ میں اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھنے میں لوگوں کو کافی مزہ آنے والا ہے۔ اب لوگوں کو اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔