உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کئی بڑے ستاروں سے زیادہ دولتمند ہیں پی کے اور3 Idiots کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی، دولت جان کر اڑجائیں گے ہوش

    ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی دولت جان کر اڑجائیں گے آپ کے ہوش!

    ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی دولت جان کر اڑجائیں گے آپ کے ہوش!

    The Net Worth of Raj Kumar Hirani: اس سے پہلے راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر فلم سنجو بنائی تھی جو بلاک بسٹر رہی تھی۔ فلم کو فینس کا بہت سا پیار ملا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Lucknow | Goa | New Delhi | Hyderabad
    • Share this:
      The Net Worth of Raj Kumar Hirani: راج کمار ہیرانی کو فلم انڈسٹری کا بہت ہی جینیس فلم ڈائریکٹر مانا جاتا ہے۔ ان کی بنائی فلموں میں زبردست انٹرنمنٹ کے ساتھ ایک سوشل میسیج بھی چھپا ہوتا ہے۔ آج راج کمار ہیرانی نے اپنی محنت کے دم پر بالی ووڈ میں اپنا مقام بنایا ہے۔ اپنی اسی محنت کی وجہ سے راج کمار ہیرانی آج کروڑوں کی دولت کے مالک ہیں۔ آئیے جانتے ہیں راج کمار ہیرانی کی ٹوٹل نیٹ ورتھ کے بارے میں۔

      راجکمار ہیرانی فلم کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اپنی فلموں کی ایڈیٹنگ بھی خود کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر بننے سے پہلے وہ صرف ایڈیٹر ہوا کرتے تھے۔ وہ فلم ڈائریکشن کے ذریعے بہت کمائی کرتے ہیں۔ راجکمار ہیرانی فلم کے منافع کا بڑا حصہ وصول کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی کا کل اثاثہ 1300 کروڑ روپے ہے۔

      عالیشان گھر
      اس کے ساتھ راج کمار ہیرانی کا نوی ممبئی میں اپنا ایک پرتعیش گھر ہے۔ ہیرانی نے اپنے گھر کو لگژری ڈیزائننگ سے سجایا ہے۔ ان کی ضرورت کی ہر چیز ان کے گھر میں رکھی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے گھر کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔ اس کے ساتھ راج کمار ہیرانی نے کروڑوں روپے کی کئی جائیدادوں میں سرمایہ کاری بھی کی ہے۔

      شاندار کار کلیکشن
      راجکمار ہیرانی کے پاس شاندار کاروں کا بھی کلیکشن ہے۔ وہ لگژری کاروں کے بھی بہت شوقین ہیں۔ ان کے کار قافلے میں آڈی، جیگوار، بی ایم ڈبلیو سمیت مرسڈیز بینز جیسی کروڑوں کی قیمت کی لگژری کاریں شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Munawar Anjali:انجلی اروڑہ کے ساتھ کام کرنے سے منور فاروقی کا انکار،جانیے کیا ہے وجہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Veena Malikسے قندیل بلوچ تک، پاکستان کی متنازعہ کوئن رہ چکی ہیں یہ اداکارائیں

      آج کل راج کمار ہیرانی شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ڈنکی کو لے کر مصروف ہیں۔ اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ شاہ رخ خان اور راج کمار ہیرانی ایک ساتھ آرہے ہیں۔ ان کے فینس کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس سے پہلے راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر فلم سنجو بنائی تھی جو بلاک بسٹر رہی تھی۔ فلم کو فینس کا بہت سا پیار ملا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: