’میرے جذبات کے ساتھ کھیلا۔۔۔برباد کیا میرا کرئیر‘جیکلن فرنانڈیز نے سوکیش چندرشیکھر کے خلاف عدالت میں دیا بیان
’میرے جذبات کے ساتھ کھیلا۔۔۔برباد کیا میرا کرئیر‘جیکلن فرنانڈیز نے سوکیش چندرشیکھر کے خلاف عدالت میں دیا بیان
جیکلن فرنانڈیز اور سوکیش چندرشیکھر نے آخری مرتبہ 8 اگست، 2021 کو بات کی تھی۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے اس تاریخ کے بعد مجھے کانٹیکٹ نہیں کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز نے دھوکے باز سوکیش چندرشیکھر کیس میں پٹیالہ ہاوس کورٹ میں بیان دیا ہے۔ جیکلن نے کہا کہ سوکیش نے میرے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے۔ اس نے میرے کرئیر اور زندگی کو برباد کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ سوکیش نے انہیں بے وقوف بنایا۔ انہیں تو اس کا اصلی نام تک پتہ نہیں تھا۔
سوکیش نے خود کو بتایا ہوم منسٹری کا عہدیدار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، جیکلن فرنانڈیز نے دعویٰ کیا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ سوکیش چندرشیکھر سرکاری عہدیدار ہے۔ پنکی ایرانی (جس نے سوکیش سے اداکارہ کو متعارف کروایا تھا) نہ میرے میک اپ آرٹسٹ شان موتھاتھیل کو راضی کیا کہ وہ (چندرشیکھر) ہوم منسٹری کا عہدیدار ہے۔
سوکیش نے کی ساوتھ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش جیکلن فرنانڈیز کے مطابق، سوکیش نے خود کو سن ٹی وی کا مالک بتایا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ جئے للتا اس کی آنٹی ہیں۔ سوکیش نے کہا کہ وہ میرا بہت بڑا فین ہے اور وہ ساوتھ انڈین فلموں میں کام کرنا چاہتا ہے۔ بطور سن ٹی وی کا مالک اس کے کئی پروجیکٹس پائپ لائن میں ہیںَ ہم دونوں کو ساتھ میں ساوتھ فلموں میں کام کرنا چاہیے۔
روز کال اور ویڈیو کال پر کرتا تھا بات اداکارہ نے بتایا کہ ہم دونوں دن میں کم سے کم تین بار کال اور ویڈیو کال پر بات کرتے تھے۔ وہ صبح میرے شوٹ سے پہلے دن میں اور کبھی کبھی رات میں سونے سے پہلے کال کرتا تھا۔ اس نے کبھی نہیں بتایا کہ وہ جیل سے بات کررہا ہے اور وہ جیل میں ہے۔ وہ کسی کونے سے کال کیا کرتا تھا۔ بیک گراونڈ میں صوفہ اور پردہ نظر آتا تھا۔
اگست 2021 کے بعد نہیں ہوئی بات جیکلن فرنانڈیز اور سوکیش چندرشیکھر نے آخری مرتبہ 8 اگست، 2021 کو بات کی تھی۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے اس تاریخ کے بعد مجھے کانٹیکٹ نہیں کیا۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ اسے ہوم منسٹری اور لا منسٹری کا آفیشل عہدیدار بننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔