ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار سے بولے مودی: فوج میں جانا چاہتا تھا میں، کبھی وزیر اعظم بننے کا سوچا نہیں تھا

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو دئے انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کام اور زندگی کے بارے میں کئی باتیں بتائیں۔

  • Share this:
اکشے کمار سے  بولے مودی: فوج میں جانا چاہتا تھا میں، کبھی وزیر اعظم بننے کا سوچا نہیں تھا
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو دئے انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کام اور زندگی کے بارے میں کئی باتیں بتائیں۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو دئے انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کام اور زندگی کے بارے میں کئی باتیں بتائیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی وزیر اعظم بننے کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن حالات بنتے چلے گئے۔ کبھی  دل میں وزیر اعظم بننے کا خیال نہیں آیا اور عام لوگوں کے من میں یہ خیال آتا بھی نہیں ہے  اور میرا جو فیملی بیک گراؤنڈ ہے اس میں مجھے کوئی چھوٹی نوکری مل جاتی تو میری ماں اسی میں پورے گاؤں کو گڑ کھلا دیتیں۔

جب میں گجرات کا سی ایم بنا تو میرا بینک اکاؤنٹ نہیں تھا۔ جب ایم ایل اے بنا تو تنخواہ آنے لگی۔ اسکول میں دینا بینک کے لوگ آئے تھے۔ انہوں نے بچوں کو غلق دیا اور کہا کہ اس میں پیسے جمع کریں اور بینک میں جمع کردیں لیکن ہمارے پاس ہوتا تب تو ڈالتے۔ تب سے اکاؤنٹ یوں ہی پڑا رہا۔

پی ایم مودی نے بتایا کہ میری عادت تھی کتابیں پڑھنا، بڑے بڑے لوگوں کی زندگی پڑھتا تھا۔ کبھی فوج والے نکلتے تھے تو بچوں کی طرح کھڑا ہوکر انہیں سیلیوٹ کرتا تھا۔

وزیر اعظم نے اپنی فیملی سے جڑی کئی باتیں بھی شیئر کیں۔ بتایا کہ میں کبھی کسی سے ملتا ہوں تو میرا کبھی کوئی فون نہیں آتا ہے۔ میں نے خود کو زندگی کو ایسا خوش مزاج بنایا ہے جہاں تک ہیومر کا سوال ہے تو میری فیملی میں جب والد صاحب ناراض ہوتے تھے تو میں پورے ماحول کو ہلکا کر دیتا تھا۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے ہیومن ریسورس ڈیولمینٹ میں ہی زندگی کھپائی ہے۔ ہاں میں کام کے وقت کام میں رہتا ہوں ، وقت خراب نہیں کرتا ہوں۔
First published: Apr 24, 2019 09:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading