اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ‘پی ایم مودی کی بالی ووڈ اور اسپورٹس اسٹارس سے گزارش، پولنگ بوتھ پر کر دیں ’ٹوٹل دھمال

     وزیر اعظم نریندر مودی نےبالی ووڈ اور کھیل سے منسلک مشہور شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں

    وزیر اعظم نریندر مودی نےبالی ووڈ اور کھیل سے منسلک مشہور شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں

    وزیر اعظم نریندر مودی نےبالی ووڈ اور کھیل سے منسلک مشہور شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں

    • Share this:
      لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں۔ لوک سبھا الیکشن میں زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ کرنے کے لئے آئیں، اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نےبالی ووڈ اور کھیل سے منسلک مشہور شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

      اتوار کو وزیر اعظم مودی نے ’ہیش ٹیگ ووٹ کر‘ مہم شروع کرتے ہوئے 16 ٹویٹ کئے۔ وزیر اعظم مودی نے تقریبا 40 شخصیات اور اداروں کو اپنے ٹویٹ میں ٹیگ کیا ہے۔

      اپنے پہلے ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’ میرے ساتھی ہندوستانیوں، ’ہیش ٹیگ ووٹ کر‘ کی آواز دینے کا وقت آگیا ہے۔ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں آپ اور آپ کے اہل خانہ اور دوست ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے یقینی طور پر جائیں، آپ کا ایسا کرنا ملک کے مستقبل پر مثبت اثر ڈالے گا‘‘۔

      وزیر اعظم مودی نے الگ- الگ ٹویٹ میں انوپم کھیر، کبیر بیدی، ریتک روشن، آر مادھون اور شیکھر کپور جیسے تمام اسٹارس کو ٹیگ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں لوگوں کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ 

      وزیر اعظم مودی نے فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی اسٹار کاسٹ کو بھی اپنے ٹویٹ میں ٹیگ کیا۔ انہوں نے انل کپور، اجے دیوگن اور مادھوری دکشت کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ باکس آفس پر ٹوٹل دھمال مچانے کے بعد اب پولنگ بوتھ پر ٹوٹل دھمال مچانے کا وقت ہے‘‘۔



      First published: