உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم نریندر مودی پر بن رہی فلم کا پہلا پوسٹر جاری، پہچان میں نہیں آ رہے یہ اداکار

    پی ایم نریندر مودی نام سے بن رہی اس فلم میں وویک اوبرائے کا میک اپ کچھ اس طرح سے کیا گیا ہے کہ وہ پہچان میں نہیں آرہے ہیں۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی پر پہلی مرتبہ فلم بننے جا رہی ہے۔ اس فلم میں اداکار وویک اوبرائے نریندر مودی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کا پہلا  لک یا پوسٹر آج لانچ ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی فلم کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
      پی ایم نریندرمودی نام سے بن رہی اس فلم میں وویک اوبرائے کا میک اپ کچھ اس طرح سے کیا گیا ہے کہ وہ پہچان میں نہیں آرہے ہیں۔ ابھی فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے لیکن فلم کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ہے اور وویک اس میں واقعی نریندر مودی جیسے نظر آ رہے ہیں۔
      نریندر مودی کی بایوپک کے فرسٹ لک پوسٹر لانچ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی پہنچے تھے۔ اس فلم کے فلم سازاور ڈائریکٹر امنگ کماراور کوپروڈیوسر  سندیپ کمار کے ساتھ۔ساتھ وویک کے والد سریش اوبرائے بھی موجود تھے۔ سریش اوبرائے بھی اس فلم کے کو پروڈیوسر ہیں۔

      PM Narendra Modi
      First published: