உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی کی بایوپک ’پی ایم نریندر مودی‘ اب پانچ اپریل کو ریلیز ہوگی

    وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ طویل انتظار کے بعد طے وقت سے ایک ہفتے پہلے پانچ اپریل کو ریلیز ہوگی۔

    وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ طویل انتظار کے بعد طے وقت سے ایک ہفتے پہلے پانچ اپریل کو ریلیز ہوگی۔

    وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ طویل انتظار کے بعد طے وقت سے ایک ہفتے پہلے پانچ اپریل کو ریلیز ہوگی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ طویل انتظار کے بعد طے وقت سے ایک ہفتے پہلے پانچ اپریل کو ریلیز ہوگی۔ فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ فلم کے سلسلے میں لوگوں کی بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر فلم پروڈیوسرس نے اسےایک ہفتے پہلے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلم 12اپریل کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب یہ پانچ اپریل کو سنیما گھروں میں دکھائی جائےگی۔
      فلم کے وقت سے پہلے ریلیز ہونے پر سندیپ ایس سنگھ نے کہا،’’لوگوں کی دلچسپی کے پیش نظر ہم فلم کو ایک ہفتے پہلے ریلیز کررہے ہیں۔عوام اس فلم کےلئے اچھی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ انہیں اس کےلئے لمبا انتظار کرنا پڑے۔ یہ 1.3ارب لوگوں کی کہانی ہے اور میں انہیں یہ فلم دکھانے کےلئے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا‘‘۔
      اس فلم میں ویویک اوبرائے نے مودی کا کردار اداکیا ہے اوراس کردار کے ذریعہ سے وہ ان کی جدوجہد کے دنوں سے لےکر وزیراعظم بننے تک کے سفر کو پردہ سیمیں پر پیش کریں گے۔ فلم کے کچھ سین سامنے آنے کے بعد لوگوں میں اس کےلئے دلچسپی کافی بڑھ گئی ہے۔فلم میں ویویک الگ الگ کردار میں نظرآئیں گے۔
      فلم کا پوسٹر جنوری میں ریلیز ہوا تھا اور تبھی سے یہ فلم لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔فلم کا پہلا پوسٹر مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڈنویس نے 23الگ الگ زبانوں میں اسے جاری کیا تھا۔
      فلم کے پروڈیوسر سریش اوبرائے،سندیپ ایس سنگھ،آنند پنڈت اور ہدایت کار اومنگ کمار ہیں۔اس فلم میں ویویک اوبرائے کے علاوہ بومن ایرانی ،منوج جوشی،پرشانت نارائن،زرینہ وہاب ،برکھا سین گپتا،انجان شریواستو،یتین کاریےکر،راماکانت دائما،اکشے آر سلوجا،جمیش پٹیل اور درشن کمار اہم کرداروں میں ہیں۔

      First published: