உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشہور سنگر KK کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹ، کہا! بے وقت موت کے بارے میں سن کر غمگین ہوں

    Youtube Video

    وزیر اعظم نریندر مودی نے کے کے کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، مشہور گلوکار کرشن کمار کناتھ کی بے وقت موت کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ ان کے گیتوں میں اظہار کا وسیع سلسلہ ہے۔ ہم انہیں ان کے گانوں کے ذریعے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کے خاندان اور مداحوں سے میری تعزیت۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو،مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کے کے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    • Share this:

      مشہور گلوکار کے کے کا 31 مئی کی رات کولکتہ میں انتقال ہوگیا۔ معلومات کے مطابق ایک کنسرٹ کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ آدھی رات کو ملنے والی اس افسوسناک خبر کے بعد نہ صرف مداح بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری بھی سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے۔

      پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے غم سے لوگ ابھی باہر نہیں نکلے تھے کہ بالی ووڈ کے معروف گلوکار کے کے (کرشن کمار کناتھ) کی موت کی خبر نے ایک بار پھر لوگوں کی آنکھیں نم کر دیں۔ کے کے(Krishnakumar Kunnath) نے کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد آخری سانس لی ہے۔ کے کے کی موت کی خبر سے مداحوں کے ساتھ ساتھ گلوکار اور بالی ووڈ اداکار بھی سوگ میں ہیں۔ بالی ووڈ اور ٹی وی کی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کے کے کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔

      اداکار اکشے کمار، اجے دیوگن، میکا سنگھ، جوبن نوٹیال، سلیم مرچنٹ، عدنان سمیع، راہول ویدیا، رشمی دیسائی سمیت کئی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

      رات گئے اس خبر کے بعد اکشے کمار نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا- 'KKکے افسوسناک انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ اور صدمہ ہوا'۔ کیا نقصان ہے! اوم شانتی۔

      ساتھ ہی شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹوئٹر ہینڈل نے بھی گلوکار کے کے کو خراج پیش کیا ہے۔ کے کے آر کے ٹویٹر ہینڈل سے کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے- 'ہم رہیں یا نہ رہیں، ہم اس لمحے کو یاد رکھیں گے... کولکتہ سے چونکا دینے والی خبر... KK ریسٹ ان پیس'۔

      یہ بھی پڑھیں: اسپتال پہنچے مشہور سنگر KK کے سر پر تھے چوٹ کے نشان، کولکاتہ پولیس نے درج کیا معاملہ

      ورسٹائل ٹیلنٹ، کے کے نے ہندی، تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، مراٹھی اور بنگالی سمیت دیگر زبانوں میں گانے ریکارڈ کیے ہیں۔ اپنی گلوکاری سے کے کے نے بہت کم وقت میں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔ اس کے فوراً بعد ان کا شمار بالی ووڈ کے چوٹی کے گلوکاروں میں ہونے لگا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: