உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکہ پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی تو بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے کر ڈالی بیحد ہی خاص مانگ

    بات ٹی وی کی ہو یا پھر بالی ووڈ کی یا کوئی سیاسی مدعوں کی ہو سوشل میڈیا پر راکھی بے باک کھل کر اپنی رائے دیتی ہیں۔

    بات ٹی وی کی ہو یا پھر بالی ووڈ کی یا کوئی سیاسی مدعوں کی ہو سوشل میڈیا پر راکھی بے باک کھل کر اپنی رائے دیتی ہیں۔

    بات ٹی وی کی ہو یا پھر بالی ووڈ کی یا کوئی سیاسی مدعوں کی ہو سوشل میڈیا پر راکھی بے باک کھل کر اپنی رائے دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہیں اب جب یہ معلوم ہوا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے پر ہیں تو انہوں نے اپنی ایک ڈیمانڈ کی لمبی فہرست کہہ ڈالی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ کی ڈراما کوئین راکھی ساونت  (Rakhi Sawant)  سوشل میڈیا پر اپنے بیانوں کو لیکر اکثر ہی چرچا میں رہتی ہیں۔ بات ٹی وی کی ہو یا پھر بالی ووڈ کی یا کوئی سیاسی مدعوں کی ہو سوشل میڈیا پر راکھی بے باک کھل کر اپنی رائے دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہیں اب جب یہ معلوم ہوا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi)  امریکہ کے دورے پر ہیں تو انہوں نے اپنی ایک ڈیمانڈ کی لمبی فہرست کہہ ڈالی۔ سوشل میڈیا پر اب راکھی کا یہ مزاحییہ ویڈیو خوب دھوم مچائے ہوئے ہے۔

      دراصل ہر دن کی طرح  راکھی ساونت نے ایک بار پھر پیپرازی سے روبرو ہوئیں ۔ اس دوران انہیں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ وہیں اس دوران ایک نے راکھی سے سوال کیا کہ پی ایم مودی ملک کو آگے لے جا رہے ہیں۔ وہ ابھی امریکہ کے دورے پر ہیں  تو آپ انہیں کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟

      ایک لمحے کے لیے سوچنے کے بعد راکھی نے اپنے مانوس انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا، 'نمستے مودی جی ، میں بہت خوش ہوں کہ آپ امریکہ گئے ہیں ، وہاں کے تمام ہندوستانیوں کو محبت دیں اور انہیں میرا پیغام دیں۔ ان سے کہو کہ میں تم سب سے بہت پیار کرتی ہوں۔ اس کے بعد راکھی نے پی ایم مودی سے اپنے لیے شاپنگ کرنے کی مانگ کر ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی ، جب آپ وہاں سے واپس آئیں گے تو آپ میرے لیے کچھ خریداری کرلیجئے گا۔ اگر خریداری نہیں کرتے ہیں ، تو وہاں سے صرف چند ڈالر لے  آنا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)





      اس دوران کچھ لوگوں نے ان کے شوہر رتیش کے ساتھ بگ باس 15 میں انٹری پر ان پر سوال کیا۔ راکھی نے مسکرا کر کہا کہ بہت جلد سب کو ایک بڑا سرپرائز ملنے والا ہے۔ تاہم لاکھوں لوگوں کے لاکھ پوچھے جانے کے بعد بھی راکھی نے اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا۔

      واضح ہو کہ  وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) اس وقت امریکہ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے امریکی دورے کے دوسرے دن وہ آج امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ دورے کے پہلے دن انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی۔ بطور وزیر اعظم مودی کا یہ ساتواں امریکی دورہ ہے۔ پہلے امریکی دورے کے بعد ، پوری دنیا میں پی ایم مودی کی سابق صدر باراک اوباما کے ساتھ دوستی کے چرچے ہوئے۔
      وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں امریکی وقت پر دیر سے منعقد ہونے والے کواڈ سمٹ Quad Summit) کے بعد نیویارک (New York) پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) (UNGA) کو خطاب کریں گے۔ پی ایم یو این جی اے کے 76 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی تین روزہ دورے پر بدھ کے روز واشنگٹن پہنچے تھے یہ کووڈ 19 وبائی امراض کے پھیلنے کے بعد پہلا دورہ ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: