ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پوجا بھٹ نے شراب کی لت پر کیا انکشاف، بتایا- تین سال 9 ماہ تک کیسے لڑی جنگ

پوجا بھٹ (Pooja Bhatt) نے شراب کی لت سے متعلق اپنی تقریباً 4 سالوں کی جنگ (Battling Alcoholism) کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان سالوں میں انہیں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • Share this:
پوجا بھٹ نے شراب کی لت پر کیا انکشاف، بتایا- تین سال 9 ماہ تک کیسے لڑی جنگ
پوجا بھٹ نے شراب کی لت پر کیا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ (Pooja Bhatt) ہر موضوع پر اپنی بیباک رائے رکھنے کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ان لوگوں کے نشے کی لت کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا، جو معاشرے کے کمزور حصے سے آتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا کوئی ان لوگوں کی باز آبادکاری کے بارے میں پرواہ کرتا ہے؟ وہیں اب انہوں نے اپنی شراب کی لت (Alcoholism) سے جنگ کے بارے میں پوسٹ شیئر کیا ہے۔ پوجا بھٹ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بغیر شراب کا نشہ کئے تین سال اور 9 مہینے گزار دیئے ہیں۔ اسے لے کر انہوں نے سوشل میڈیا ایک طویل پوسٹ لکھ کر کہا ہے کہ وہ انہیں اپنے اس سفر کے بارے میں جانکاری دینا اس لئے ضروری لگا کیونکہ اس سے اور کئی لوگوں کی مدد بھی ہوسکتی ہے۔


پوجا بھٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا- ’تین سال اور 9 مہینے احتیاط کرتے ہوئے ہوگئے۔ ایک اور تین مہینے اور میں چار سال پورے کرلوں گی۔ ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے کھل کر پیا ہے، میں اپنی ریکوری کے بارے میں کھل کر بات کرنے کے بارے میں طے کیا ہے’۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کئی لوگوں نے ان کے بارے میں بے حد خراب باتیں کی ہیں، لیکن اس سے بھی زیادہ لوگوں نے انہیں بہادر بتایا ہے۔ انہیں اس بات پر حیرانی ہے کہ لوگ نشے کی لت پر بات کرنے والے لوگوں کو بہادر بتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشے کی لت کو لوگوں سے ہی بڑھاوا ملتا ہے اور ایسے لوگ ہی نشہ کرنے الے لوگوں کو کرمنل بتا کر اس کے بارے میں جانے بغیر کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟


بالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ (Pooja Bhatt) ہر موضوع پر اپنی بیباک رائے رکھنے کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ان لوگوں کے نشے کی لت کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا، جو معاشرے کے کمزور حصے سے آتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ (Pooja Bhatt) ہر موضوع پر اپنی بیباک رائے رکھنے کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ان لوگوں کے نشے کی لت کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا، جو معاشرے کے کمزور حصے سے آتے ہیں۔


انہوں نے لکھا- ’آج میں پہلے سے کئی زیادہ اس بات کی سمجھ رکھتی ہوں کہ لوگ نشے کی لت کے برتاو کا کلنک لگاتے ہیں اور اسے مجرم بھی اعلان کردیتے ہیں۔ یہ جاننے کی کوشش کئے بغیر ہی کہ کسی نے نشے کی لت کو کیوں شروع کیا’۔ پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ شراب ایک ڈرگ ہے اور یہ ڈرگ ان کی چوائس کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’صرف اس لئے کہ یہ سماج میں قبول کیا جاتا ہے کہ اس کا مطلب نہیں ہے کہ یہ نہیں ہے۔ مجھے گزشتہ کئی سالوں سے دوستوں، دشمنوں اور معاون ملازمین کے ساتھ نہ پینے کے لئے کئی بہانے بنانے پڑے ہیں’۔

انہوں نے شرات کے لت سے جنگ لڑنے والے لوگوں کے لئے لکھا- ’میں سچ اور ہمدردی کے ساتھ بولتی رہوں گی اور امید کروں گی کہ کسی ایک انسان کو ہی صحیح میں نے نشے کی لت سے جنگ لڑنے کے لئے ترغیب دی ہے، اس لئے بھگوان (خدا) میری مدد کرو’۔ انہوں نے اپنی بات کو ‘sobriety rocks’ और ‘you are not alone’ لکھتے ہوئے ختم کیا۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 23, 2020 03:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading