உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ! اب مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی نے کھولا سنی لیونی کا یہ راز

    پوجا نے بالی ووڈ میں اپنے اسٹار کڈس ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ، ہدایت کاروں کو مجھ سے پرابلم تھی کیونکہ میں اسکرپٹ کے بارے میں پوچھنے لگتی تھی

    پوجا نے بالی ووڈ میں اپنے اسٹار کڈس ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ، ہدایت کاروں کو مجھ سے پرابلم تھی کیونکہ میں اسکرپٹ کے بارے میں پوچھنے لگتی تھی

    پوجا نے بالی ووڈ میں اپنے اسٹار کڈس ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ، ہدایت کاروں کو مجھ سے پرابلم تھی کیونکہ میں اسکرپٹ کے بارے میں پوچھنے لگتی تھی

    • Share this:
      کافی وقت کے بعد مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ چرچا میں آئی ہیں۔ حال ہی میں مہیش بھٹ نے اپنی ہٹ فلم ' سڑک 'کا دوسرا پارٹ سڑک 2 بنانے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں پوجا کے لیڈ کردار میں ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ اب پوجا نے سنی لیونی کو لیکر ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر سے چرچا میں آ گئی ہیں۔

      بتا دیں کہ پوجا بھٹ ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ہی ایک فلم ساز بھی ہیں۔ ایک بات چیت کے دوران انہوں نے خواتین پر ہونے والے مظالم پر کھل کر بات کی۔ اپنے فلمی کریئر کو لیکر بات کرتے ہوئے پوجا نے کہا ، " میں 23 سال کی تھی تب میں نے فلم میکر بننے کا فیصلہ لیا۔ کیونکہ میں اس سے بہت ڈر گئی تھی اس طرح کے مجھےآفر مل رہے تھے'۔

      اس کے علاوہ سنی لیونی کو لیکر پوجا نے کہا ' ایک وقت تھا جب سنی لیونی کو امریکی انڈسٹری نے اپنانے سے انکار کر دیا تھا' ۔ اس وقت سے میں چاہتی تھی کہ سنی ہندستانی فلم انڈسٹری میں کام کریں اور آج وہ بالی ووڈ کا ایک جانا مانا چہرہ ہیں'۔

      پوجا نے سنی کی بات کرتے ہوئے کہا ، " میں نے ہی سنی لیونی کا تعارف ہندوستان اور بالی ووڈ میں کرایا۔ جبکہ امریکہ نے انہیں ہالی ووڈ فلموں میں لینے سے انکار کر دیا تھا ۔ بعد میں سنی نے مجھے بتایا کہ جیسا وہ اب کر رہی ہیں وہ امریکہ میں کبھی  نہیں ہو پاتا  کیونکہ  ایڈلٹ اسٹار کو وہ ہالی ووڈ میں قبول نہیں کرتے لیکن یہ  یہاں ہندستان میں ہوا۔

      پوجا نے بالی ووڈ میں اپنے اسٹار کڈس ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ، ہدایت کاروں کو مجھ سے پرابلم تھی کیونکہ میں اسکرپٹ کے بارے میں پوچھنے لگتی تھی اور وہ کہتے تھے مہیش بھٹ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے دماغ خراب رہتا ہے میرا"۔
      یہ بھی پڑھیں : دو لڑکیوں کا عجب پیار: شادی کے لئے کروایا سیکس چینج ، اب بیوی مانگ رہی طلاق 
      First published: