ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پوجا ہیگڑے سے شخص نے کی نیوڈ فوٹو کی ڈیمانڈ ، اداکارہ نے انوکھے انداز میں سکھایا سبق

ایک یوزر نے اداکارہ پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی نیوڈ تصویر مانگی تھی ۔ ایسے کمنٹس دیکھ کر زیادہ تر سلیبریٹیز انہیں نظر انداز کردیتے ہیں ، لیکن پوجا ہیگڑے نے کمنٹ دیکھتے ہی انوکھے انداز میں جواب دیا ۔

  • Share this:
پوجا ہیگڑے سے شخص نے کی نیوڈ فوٹو کی ڈیمانڈ ، اداکارہ نے انوکھے انداز میں سکھایا سبق
ایک یوزر نے اداکارہ پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی نیوڈ تصویر مانگی تھی ۔ ایسے کمنٹس دیکھ کر زیادہ تر سلیبریٹیز انہیں نظر انداز کردیتے ہیں ، لیکن پوجا ہیگڑے نے کمنٹ دیکھتے ہی انوکھے انداز میں جواب دیا ۔

اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے دم پر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے اسٹارس کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں ، جو ان کی تصویروں ، ویڈیوز اور پوسٹرس پر کافی پیار لٹاتے ہیں ۔ لیکن کئی مرتبہ ان کیلئے یہی فالوورس اور فینس مصیبت بھی بن جاتے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ ساوتھ اور بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ بھی ہوا ۔ پوجا ہیگڑے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں پوجا ہیگڑے نے اپنی کچھ اندیکھی تصاویر شیئر کی تھیں ، جس پر ایک یوزر نے کچھ ایسا کمنٹ کردیا ، جس سے اداکارہ کافی غصے میں آگئیں ۔


اس یوزر نے اداکارہ پوجا ہیگڑے کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی نیوڈ تصویر مانگی تھی ۔ ایسے کمنٹس دیکھ کر زیادہ تر سلیبریٹیز انہیں نظر انداز کردیتے ہیں ، لیکن پوجا ہیگڑے نے کمنٹ دیکھتے ہی انوکھے انداز میں جواب یا ۔ یوزر کی ڈیمانڈ پر پوجا ہیگڑے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ، جس میں ان کے پیر نظر آرہے ہیں ۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوجا ہیگڑے نے لکھا : ننگے پاوں ۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ہرکوئی سمجھ گیا کہ یہ تصویر ان کا ، اس یوزر کو جواب تھا ، جس نے ان سے نیوڈ تصویر مانگی تھی ۔


pooja hegde
(photo credit: instagram/@hegdepooja)


دراصل پوجا ہیگڑے نے اپنے فینس سے روبر ہونے کیلئے پوسٹ اے فوٹو آف ٹرینڈ میں حصہ لیا تھا ۔ اس سیشن کے دوران انہوں نے اپنی کئی ساری تصاویر شیئر کی تھیں ۔ اسی دوران ایک یوزر نے پوجا ہیگڑے سے عجیب و غریب مطالبہ کرتے ہوئے ان سے نیوڈ تصویر مانگ لی ، جس پر اداکارہ نے اس یوزر کو جواب دیتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی ۔ پوجا ہیگڑے نے اپنے پیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : ننگے پاوں ۔ پوجا کا یہ انداز ان کے فینس کو کافی پسند آرہا ہے ۔ ہر کوئی ان کے سینس آف ہیومر کا قائل ہوگیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 14, 2021 12:52 PM IST