உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پونم ڈھلوں شوہر کو بے وفائی کا سبق سکھانے کے لئے خود کر بیٹھیں ایسا کام، برباد ہوگئی زندگی

    پونم ڈھلوں شوہر کو بے وفائی کا سبق سکھانے کے لئے خود کر بیٹھیں ایسا کام، برباد ہوگئی زندگی

    پونم ڈھلوں شوہر کو بے وفائی کا سبق سکھانے کے لئے خود کر بیٹھیں ایسا کام، برباد ہوگئی زندگی

    خوبصورت اداکارہ پونم ڈھلوں (Poonam Dhillon) کی جوڑی اس دور کے تقریباً سبھی ہیرو کے ساتھ رہی۔ پونم ڈھلوں نے امیتابھ بچن سے لے کر سنی دیول اور کمل ہاسن جیسے عظیم فنکاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن پونم کا نام بالی ووڈ کے کئی عظیم ڈائریکٹر کے ساتھ جڑا۔

    • Share this:

      پونم ڈھلوں (Poonam Dhillon) کی خوبصورتی کے قصے آج بھی سنیما کے مداح سناتے ہیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی پونم کی پاپولرٹی نے انہیں فلم انڈسٹری تک پہنچا دیا۔ گوری چٹی اور بڑی بڑی کجراری آنکھوں والی اداکارہ نے ’تریشول‘ فلم سے ڈیبیو کیا، لیکن شہرت ’نوری‘ (Noorie) فلم سے ملی تھی۔ پونم نے کم عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ فلموں کے علاوہ تھیئیٹر، ٹی وی میں بھی کافی کام کیا ہے۔ اداکارہ اپنی فلم لائف کے ساتھ ساتھ اپنی پرسنل لائف کو لے کر کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔ انتہائی خوبصورت پونم کی زندگی بڑے ہی اتار چڑھاو سے بھری ہوئی ہے۔


      80-90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ پونم ڈھلوں کی جوڑی اس دور کے تقریباً سبھی ہیرو کے ساتھ رہی۔ پونم ڈھلوں نے امیتابھ بچن سے لے کر سنی دیول اور کمل ہاسن جیسے عظیم فنکاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن پونم کا نام بالی ووڈ کے کئی عظیم ڈائریکٹر کے ساتھ جڑا۔ سب سے پہلے فلم ڈائریکٹر رمیش سپی سے نام جڑا، لیکن یہ رشتہ پروان نہین چڑھ پایا۔ اس کے بعد پونم اور جانے مانے عظیم فلم ساز یش چوپڑا کے ساتھ افیئر کی خوب چرچا ہوئی۔ اس کے بعد پونم کی نزدیکیاں راج سپی کے ساتھ ہوئی۔




      پونم ڈھلوں 80-90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ رہی ہیں۔
      پونم ڈھلوں 80-90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ رہی ہیں۔

      میڈیا کی خبروں کی مانیں تو پونم ڈھلوں، راج سپی کو بے حد چاہتی تھیں۔ چونکہ راج سپی پہلے سے ہی شادی شدہ تھے، لہٰذا ان کی شادی نہیں ہو پائی۔ راج نے پونم سے پیار ضرور کیا، لیکن اپنی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کرنے کی ہمت نہیں کرسکے۔ فلمی پردے پر ’پریم کہانی‘ میں کامیابی کی تاریخ رقم کرنے والی پونم کی خود کی ہر پریم کہانی ادھوری رہی۔ ایسے میں اداکارہ کی زندگی میں آئے اشوک ٹھاکیریا۔


      پونم ڈھلوں اور اشوک ٹھاکیریا کی قربت بڑھی تو دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حالانکہ پونم کے قریبی لوگوں نے انہیں سمجھایا بھی، لیکن وہ نہیں مانی اور اشوک کو اپنا جیون ساتھی بنالیا۔ شادی کے دو سال بھی نہیں گزرے کہ دونوں کے رشتے خراب ہونے لگے۔ اشوک کے ایکسٹرا میریٹل افیئر کی خبریں آنے لگی تو پونم پریشان ہوگئیں۔




      پونم ڈھلوں نے فلم کے علاوہ تھیئیٹر اور ٹی وی میں بھی کام کیا۔ (تصویر کریڈٹ: poonam_dhillon_/Instagram)
      پونم ڈھلوں نے فلم کے علاوہ تھیئیٹر اور ٹی وی میں بھی کام کیا۔ (تصویر کریڈٹ: poonam_dhillon_/Instagram)

      میڈیا رپورٹس کے مطابق، پونم ڈھلوں نے اپنے شوہر اشوک ٹھاکیریا کو سبق سکھانے کا عجیب طریقہ نکالا یا یوں کہیں کہ شادی شدہ زندگی میں ملے دھوکے نے انہیں دوسرے مرد کی طرف متوجہ کیا۔ خبروں کی مانیں تو ہانگ کانگ کے بزنس مین ککو سے پونم کا افیئر ہوگیا۔




      پونم ڈھلوں نے اپنے بچوں کی پرورش اکیلے کی۔ (تصویر کریڈٹ:  poonam_dhillon_/Instagram)
      پونم ڈھلوں نے اپنے بچوں کی پرورش اکیلے کی۔ (تصویر کریڈٹ:  poonam_dhillon_/Instagram)

      پونم ڈھلوں اور اشوک ٹھاکیریا نے 9 سال کی شادی شدہ زندگی کو 1997 میں ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طلاق لے لیا۔ حالانکہ پونم نے کسی سے شادی نہیں کی اور اپنے دونوں بچوں کی پرورش خود کی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: