உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lock Upp:کرن ویر کے سامنے پونم پانڈے نے کی عجیب حرکتیں تو ایکٹر نے غصے میں کہی بڑی بات!

     پونم پانڈے نے حال ہی میں اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شوہر سیم بامبے کے بارے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔ پونم نے بتایا تھا کہ سیم نے اسے فون چھونے تک نہیں دیا۔ یہی نہیں وہ ان کو اس قدر مارتا تھا کہ ایک بار اسے برین ہیمرج بھی ہو گیا تھا۔

    • Share this:
      ممبئی: کنگنا رناوت کے شو لاک اپ کو تیسرے ہفتے بھی اتنی ہی مقبولیت مل رہی ہے جتنی پہلے ہفتے میں تھی۔ شو کے تمام کنٹیسٹنٹ کسی نہ کسی تنازعہ کی وجہ سے بحث میں رہے ہیں جن میں پونم پانڈے بھی ایک ہیں۔ پونم ایک عرصے سے پبلک اسٹنٹس کے لیے لائم لائٹ کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔ پونم پانڈے لاک اپ میں بھی کسی نہ کسی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہیں۔

      اس بار پونم پانڈے نے کیمرے پر عجیب و غریب حرکتیں کرکے سرخیوں میں آنے کی کوشش کی ہے۔ دراصل، حال ہی میں آلٹ بالاجی نے سوشل میڈیا پر لاک اپ شو کا نیا پرومو جاری کیا ہے۔ پرومو ویڈیو میں، پونم پانڈے پہلے ٹیبل پر لیتے ناگن کی طرح اٹھلاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ پھر وہ اسی انداز میں کرن ویر بوہرا کے پاس جاتی ہے۔ کرن ویر اس وقت علی مرچنٹ کے ساتھ گہری بات چیت میں مشغول ہوتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      نیلیما عظیم نے دی اننیا پانڈے اور ایشان کھٹر کے رشتے کو ہوا، کہا-’ایشان کی لائف کا اہم حصہ

      پونم پانڈے کرن ویر بوہرا کے پاس جاتی ہیں اور عجیب انداز میں پوچھتی ہیں، آپ لوگ کیا بات کر رہے ہیں؟ پھر کرن ویر بوہرا کہتے ہیں، ہم کچھ بات کر رہے ہیں۔ پونم سامنے سے پوچھتی ہے، کیا کوئی سنجیدہ بات چل رہی ہے، جس کا میں حصہ نہیں بن سکتی۔

      View this post on Instagram

      A post shared by ALTBalaji (@altbalaji)

      کرن ویر غصے سے پونم سے کہتا ہے، پونم ہمیں صرف پانچ منٹ دے دو، اس کے بعد بھی پونم اسی عجیب انداز میں پوچھتی ہے کہ تمہیں پانچ منٹ کی کیا ضرورت ہے۔ اس پر کرن ویر بوہرا برہم ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      والدین راجاچودھری اورشویتاتیواری کے طلاق پر ایسا تھا 12 سال کی بیٹی Palak Tiwari کا ردعمل

      آپ کو بتادیں کہ پونم پانڈے نے حال ہی میں اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شوہر سیم بامبے کے بارے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔ پونم نے بتایا تھا کہ سیم نے اسے فون چھونے تک نہیں دیا۔ یہی نہیں وہ ان کو اس قدر مارتا تھا کہ ایک بار اسے برین ہیمرج بھی ہو گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: