ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پونم پانڈے نے گرفتاری کی خبروں کے بعد شیئر کیا اپنا ویڈیو اور بتایا پورا سچ

ماڈل اداکارہ پونم پانڈے (Poonam Pandey) کےخلاف اتوار کو لاک ڈاون (Lockdown) کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج ہوا تھا۔ خبریں آئی تھیں کہ پونم پانڈے کو اس معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • Share this:
پونم پانڈے نے گرفتاری کی خبروں کے بعد شیئر کیا اپنا ویڈیو اور بتایا پورا سچ
لاک ڈاون میں بغیر وجہ باہر گھومنے پر پونم پانڈے کے خلاف معاملہ درج

ممبئی: ماڈل پونم پانڈے (Poonam Pandey) اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف ممبئی پولیس نے معاملہ درج کیا تھا۔ ان کے اوپر لاک ڈاون کے ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مابق پونم پانڈ ے اور ان کے ایک ساتھی بغیر وجہ باہر گھوم رہے تھے۔ اس کی اطلاع ملنے پر ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا۔ ان کے اوپر آئی پی سی کی دفعہ 188، 269 اور 51 (بی) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے بی ایم ڈبلیو کار بھی ضبط کرلی ہے۔ اس کے بعد یہ خبریں بھی آئیں کہ پونم پانڈے کو ان کے اس جرم کے لئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اب پونم پانڈے نے خود اپنا ایک ویڈیو شیئر کرکے مداح کو سچائی بتائی ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Guys I heard I got arrested, While I was having a movie marathon last night.


A post shared by Poonam Pandey (@ipoonampandey) on






پونم پانڈے نے اپنا یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، ’دوستوں میں نے سنا ہے مجھے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ میں نے گزشتہ رات مووی میراتھن کیا ہے’۔ پونم پانڈے اپنے اس ویڈیو میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ’میں نے گزشتہ رات تین فلمیں ایک ساتھ دیکھیں۔ اس میں کافی مزہ آیا۔ لیکن مجھے گزشتہ رات سے ہی فون آرہے ہیں کہ میں گرفتار ہوگئی ہوں اور میں نے ایسا خبروں میں بھی پڑھا ہے۔ دوستوں میری مت کرو، میں اپنے گھر میں ہوں اور بہت آرام سے ہوں۔ آپ سب کو پیار’۔

پونم پانڈے انسٹاگرام پر نیوڈ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

پونم پانڈے انسٹاگرام پر نیوڈ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔


واضح رہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق مرین ڈرائیو میں اپنے بوائے فرینڈ سیم کے ساتھ لاک ڈاون کے رولس کو توڑنے کی وجہ سے پونم پانڈے (Poonam Pandey) اور سیم دونوں پر ایف آئی آر ہوئی ہے۔ ان کی بی ایم ڈبلیو کار (MH 04 FA 2456) کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ دونوں اسی کار سے گھومتے نظر آئے تھے۔ پولیس نے معاملے کی اطلاع ملتے ہی اس کار کو ضبط کرلیا ہے۔

لاک ڈاون میں شیئر کی تھی بوائے فرینڈ کو کس کرتی ہوئی تصویر


حال ہی میں پونم پانڈے نے سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس کے بعد پونم پانڈے کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔ فوٹو میں پونم پانڈے اپنے بوائے فرینڈ کو کس کرتی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر پونم پانڈے (Poonam Pandey) کا یہ انداز لوگوں کو خوب پسند آیا تھا۔ پونم پانڈے جس انداز کے ساتھ اپنے پیار کو بیاں کیا تھا، اس کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ دراصل، لاک ڈاون کے دوران بھلے یہ لو برڈ پیار میں ڈوبے ہوں، لیکن کورونا کا خوف دونوں کے درمیان واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں نے اپنے چہروں پر رومال باندھا ہوا ہے، لیکن اس بار پونم پانڈے نے جو کیا ہے، اس نے انہیں کے اوپر معاملہ درج کرادیا ہے۔





 




View this post on Instagram




 

Guys I heard I got arrested, While I was having a movie marathon last night.


A post shared by Poonam Pandey (@ipoonampandey) on




First published: May 11, 2020 11:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading