உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pornography Case: گہنا وششٹھ کی ضمانت عرضی پھر مسترد، سپریم کورٹ جائیں گی اداکارہ

    پورنو گرافی معاملہ میں گہنا وششٹھ کو نہیں ملی ضمانت۔ (تصویر کریڈٹ: gehana_vasisth/Instagram)

    پورنو گرافی معاملہ میں گہنا وششٹھ کو نہیں ملی ضمانت۔ (تصویر کریڈٹ: gehana_vasisth/Instagram)

    گہنا وششٹھ (Gehna Vasisth) کو ممبئی کرائم برانچ (Mumbai Crime Branch) کی ٹیم نے ایک ویب سائٹ پر پورن ویڈیو اپلوڈ کرنے کے معاملے میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: پورنو گرافی معاملے میں اداکارہ گہنا وششٹھ (Gehna Vasisth) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت (Anticipatory Bail) عرضی خارج کردی ہے۔ گہنا وششٹھ پر پورن فلم پروڈیوس کرنے اور نشر کرنے والے ریکٹ کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔ گہنا وششٹھ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اب اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ جائیں گے۔ ہائی کورٹ سے عرضی مسترد ہونے کے بعد اداکارہ کی مصیبت بڑھتی ہی جارہی ہے۔

      واضح رہے کہ گہنا وششٹھ کو ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم نے ایک ویب سائٹ پر پورن ویڈیو اپلوڈ کرنے اور شوٹنگ میں مبینہ طور پر شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ ہائی کورٹ سے پہلے گہنا وششٹھ نے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی تھی، لیکن یہاں بھی ضمانت نہیں ملی تو بامبے ہائی کورٹ گئی تھیں۔ اب وہاں سے بھی جھٹکا لگ گیا ہے۔

      (تصویر کریڈٹ:Bar & Bench/Twitter)


      واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد گہنا وششٹھ ان کے بچاو میں اتری تھیں۔ گہنا وششٹھ نے کہا تھا ’میں نے راج کندرا کے ساتھ تین فلمیں کی ہیں۔ نہ ہی کبھی راج کندرا نے میرے اوپر کسی قسم کا دباو بنایا اور نہ ہی کچھ چھپایا، جو پیپر میں ڈیل ہوا، وہی سیٹ پر بھی ہوا، کچھ اس سے الگ نہیں کیا گیا۔ پروفیشنل طریقے سے ہم نے کام کیا۔ ان فلموں کو پورن کہنا غلط ہے۔ ان فلموں سے زیادہ تو ایرانٹک سین بالا جی کی فلم ’گندی بات‘ میں کئے تھے۔

      اس کے علاوہ میڈیا کو دیئے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا، ’جو لوگ پورن کنٹنٹ کی بات کر رہے ہیں، کوئی پورن نہیں بلکہ بولڈ فلمس ہیں۔ اس طرح کی فلمیں پورن کٹیگری میں نہیں آتی ہیں۔ اسے غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔ جب تک آپ فلم دیکھتے نہیں، تب تک اسے پورن کیسے کہہ سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو پورن اور ایڈلٹ فلموں میں فرق سمجھ میں آتا ہے۔ پہلے لوگوں کو دکھائیں، پھر انہیں فیصلہ کرنے دیں‘۔

      بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد گہنا وششٹھ ان کے بچاو میں اتری تھیں۔
      بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد گہنا وششٹھ ان کے بچاو میں اتری تھیں۔


      گہنا وششٹھ ’مس ایشیا بکنی ونر‘ رہ چکی ہیں۔ وہ آلٹ بالا جی کی ویب سیریز ’گندی بات‘ میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندی اور تیلگو فلموں اور اشتہارات میں بھی کام کیا ہے۔ پورن فلم ریکٹ معاملے میں پولیس نے کئی لوگوں کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی ہے، اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا بھی ایک ایف آئی آر میں ملزم ہیں۔ انہیں اسی سال 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال وہ عدالتی حراست میں ہے۔

      گہنا وششٹھ کے خلاف معاملہ یہ ہے کہ انہوں نے اداکاری کا چھوٹا کام دلانے کے نام پر خواتین کو جھانسہ دیا اور فحش فلموں میں کام کرنے کا لالچ دیا، اس کے بعد ان فلموں کو مبینہ طور پر راج کندرا کے مالکانہ حقوق والے موبائل ایپ ہاٹ شاٹس پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: