உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prathyusha Garimella Dead: مشہور فیشن ڈیزائنر پرتیوشا گریمیلا کی موت، باتھ روم میں ملی لاش

    Prathyusha Garimella Dead: مشہور فیشن ڈیزائنر پرتیوشا گریمیلا کی موت، باتھ روم میں ملی لاش ۔ تصویر : ANI

    Prathyusha Garimella Dead: مشہور فیشن ڈیزائنر پرتیوشا گریمیلا کی موت، باتھ روم میں ملی لاش ۔ تصویر : ANI

    Prathyusha Garimella Passes Away: فیشن کی دنیا سے بھی ایک غم کی خبر آئی ہے۔ مشہور فیشن ڈیزائنر پرتیوشا گریمیلا کی موت ہوگئی ہے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پوری فیشن دنیا میں غم کی لہڑ دوڑ گئی ہے ۔ مشہور فیشن ڈیزائنر حیدرآباد میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔

    • Share this:
      Prathyusha Garimella Passes Away: گزشتہ دنوں میں کئی ایسے نامور اداکاروں کی موت کی خبریں سامنے آئیں، جس کی وجہ سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ پورے ملک میں سناٹا چھا گیا ۔ اب فیشن کی دنیا سے بھی ایک غم کی خبر آئی ہے۔ مشہور فیشن ڈیزائنر پرتیوشا گریمیلا کی موت ہوگئی ہے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پوری فیشن دنیا میں غم کی لہڑ دوڑ گئی ہے ۔ مشہور فیشن ڈیزائنر حیدرآباد میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اداکارہ سونم کپور لندن کی سڑکوں پر بے بی بمپ فلانٹ کرتی آئیں نظر


      پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق پرتیوشا گریمیلا کی لاش ہفتہ کو ان کے بنجارہ ہلز کے گھر میں مشتبہ حالات میں ملی۔ پرتیوشا گریمیلا بنجارہ ہلز تھانہ علاقہ میں رہتی تھیں۔ پولیس کو فیشن ڈیزائنر کے کمرے سے زہریلی گیس کاربن مونو آکسائیڈ کا سلنڈر بھی ملا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عرفی جاوید نے بلیو بکنی کے ساتھ پہنی ایسی ڈریس، لوگوں نے کہا : کچھ تو چھوڑ دو


      فی الحال بنجارہ ہلز میں واقع پولیس نے پرتیوشا کی موت کا معاملہ مشکوک موت کے تحت درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ فیشن ڈیزائنر کی موت کی اطلاع ان کے سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کی لاش کو ان کے گھر سے برآمد کیا۔

      پرتیوشا ملک کے ٹاپ 30 فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک تھیں ۔ پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ فیشن ڈیزائنر نے بنجارہ ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کر لی ہے۔ تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کرنے کی بھی بات کی ہے۔ پرتیوشا گریمیلا نے کئی مشہور شخصیات کے لیے ڈریس ڈیزائن کرچکی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: